Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایچ کیوہسپتال بونی؛ سہولیات کا فقدان، ڈاکٹرندارد، تالہ لگانے پرمجبورہیں..تحریک حقوق

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ تحریک حقوق اپر چترال کی طرف سے جاری ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپر چترال کی واحد سرکاری ہسپتال ٹی ایچ کیو بونی بنیادی سہولیات کی فقدان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے بند ہونے کے قریب پہنچ گیا،عوامی نمایندے خاموش تماشائی بن گئے،جولائی2018 سے پہلے اس ہسپتال میں ڈینٹل سرجن کے علاؤہ لیڈی ڈاکٹر سمیت16 ڈاکٹرز خدمات انجام دیں رہے تھے،اسکے بعد نا معلوم وجوہات کی بنا پر سارے ڈاکٹروں نے اپنا تبادلہ کروایا،اب صورتحال اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ ڈھائی لاکھ کی ابادی کے لیے صرف تین ڈاکٹرز دستیاب ہیں،با خبر ذرائع کے مطابق وہ بھی اس ہسپتال سے جانے کی تیاری کر رہے ہیں ،جنرل سیکریٹری شجاع الدین نے کہا ہے کہ اپر چترال کے عوام بالخصوص خواتین اس بنیادی مسئلے کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لیے احتجاج بھی کر چکے ہیں،اپر چترال کے عوام ایم پی اے اور ایم این اے کو متنبہ کرتے ہیں کہ بار بار اس سنگین نوعیت کے عوامی مسلے کو انکے نوٹس میں لانے کے باوجود وہ خواب خرگوش میں اقتدار کے رنگینیوں میں مست ہیں اور انکے کان میں جوں تک نہیں رینگتی، اگر اس ہسپتال کو تالہ لگانے کی نوبت آگئی تو عوام ان نمائندوں کا کڑا احتساب کرکے ان کو تنخواہوں سمیت تمام حاصل کردہ سرکاری مراعات کو واپس قومی خزانے میں جمع کرکے گھر جانے پر مجبور کریں گے۔
shujauddin gs tehrik upper booni


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30326