Chitral Times

Sep 30, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج کروئے دیری میں‌جاری دھرنا اپرانتظامیہ کی یقین دہانی/کام شروع کرنے پرموخرکردیاگیا

شیئر کریں:

مستوج(نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج کروئے دیری کے مقام پرجاری دھرناضلعی انتظامیہ اپرچترال کی یقین دہانی اورپہاڑی پر سڑک کشادہ کرنے کا کام شروع کرنے پر وقتی طور پر ختم کردیا گیا. تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چترال سکاوٹس کی گاڑی کو حادثہ اورقیمتی جانوں‌کی ضیاع پر مستوج کے نوجوانان حادثے کے مقام پر دھرنا دیے تھے. ان کا مطالبہ تھا کہ بارباراپیلوں‌کے باوجود حکمران ٹس سے مس نہیں‌ہورہے ہیں اورمستوج روڈ پر آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں اورخصوصا کروئے دیری کے مقام پر کئی گاڑیاں‌ حادثے سے دوچار ہوئے اورقیمتی جانوں‌کے ساتھ لاکھوں‌روپے کی گاڑیاں‌بھی دریا برد ہوگئے . جبکہ پرواک سے مستوج تک کروئے دیری روڈ مستوج اورملحقہ علاقوں‌کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کئے تھے تاحال ابھی تک حکومت کی طرف سے مذکورہ روڈ پرتوسیعی کام تودرکنا ایک پتھربھی نہیں ہٹایا گیا. اس روڈ کی تعمیرکیلئے کئی بار علاقے کے عوام احتجاجی مظاہرہ کیامگروقتی طور پر لوگوں‌کوجھوٹی یقین دہانی سے ٹرخایاگیا.

گزشتہ تین دن سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کیلئے ڈی سی اپرچترال کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان ڈی ایس پی مستوج کے ہمراہ مظاہرین سے اتوار کے روز مذاکرات کی اورکروئے دیری حادثے کے مقا م پرسڑک کی کشادگی پرکام شروع کردیاگیا. اوراےاے سی نے یقین دہانی کی کہ چنددنوں‌کے اندرکمپیریسرمشین اورہیوی مشینری کام پر لگادیا جائیگا. اپرچترال انتظامیہ کی یقین دہانی پر دھرنے میں‌بیٹھے ہوئے مظاہرین نے سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی اوردھرناوقتی طور پر ختم کرتے ہوئے موقف اختیارکی کہ چنددنوں‌کے اندرہیوی مشینری کام پرنہ لگانے کی صورت میں‌دوبارہ دھرنا دیا جائیگا.جس کیلئے ٹینٹ بھی اُسی مقام پر چھوڑ پرآمن منتشرہوئے.
.
یہاں‌یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہمارے ذرائع کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال نے ڈی سی اپر چترال کی ہدایت پرکام تو شروع کردیا ہے مگر نوزائدہ ضلع کے محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکے پاس وسائل ہیں اورنہ اس مد میں‌کوئی فنڈز دستیاب ہیں. تاہم اپرانتظامیہ حکام بالااورمنتخب نمائندوں‌سے رابطے میں‌ہیں.

mastuj road block

mastuj road block3

mastuj kroydary road protest 4

mastuj kroydary road protest 3

mastuj kroydary road protest 2

mastuj kroydary road protest 5

mastuj kroydary road protest 1

mastuj road block4

mastuj road block2

mastuj road block1

 


شیئر کریں: