Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جسٹس گلزاراحمد نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس گلزار احمد سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب ہفتہ کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور قاری بزرگ شاہ الازہری نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،گورنرز،وفاقی وزراء، معاونین خصوصی،مشیران، مسلح افواج کے سربراہان،جج صاحبان، بارکونسلز کے نمائندوں اور وکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے گذشتہ روز ریٹائر ہوگئے تھے۔

chief justice of pakistan oath taking cermoney1
PRIME MINISTER IMRAN KHAN SHAKING HANDS WITH CHIEF JUSTICE GULZAR AHMED AT THE AIWAN-E-SADR, ISLAMABAD ON DECEMBER 21, 2019.

qari buzurg shah alhazari


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30210