Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محسنِِ چترال پرویزمشرف کی جگہ ہمیں پھانسی دی جائے..غلام ربانی،اشرف،میربیاض وغیرہ

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز )‌ لوئیر چترال کی طرح اپر چترال کے عوام میں بھی محسنِ چترال پرویز مشرف کی پھانسی کے حکم پر شدید اضطراب پائی جاتی ہے۔ اس سلسلے رابطہ کر کے علاقے میں پرویز مشرف کے دیوانے ان کی جگہ خود کو پھانسی پر چڑھنے کے لیے پیش کی ہیں اِن کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نہ صرف چترال کے محسن ہیں بلکہ پاکستان کے فخر ہیں۔آپ پاکستان کے ساتھ ساتھ چترال کی اہمیت کو ہر وقت عالمی دنیا میں بہترین انداز میں اجاگر کرتے رہے۔آج ان پر بُرا وقت ہے ان کی صحت خراب ہے اور ساتھ ہی انہیں ذہنی اذیت دی جا رہی ہے۔اس سلسلے ہم اپنے آپ کو محسنِ چترال ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی جگہ پھانسی کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ یہ کوئی جذباتی فیصلہ ہر گز نہیں بلکہ پرویز مشرف کے ساتھ دلی لگاو اور محبت کا نتیجہ ہے وقت انے پر ہم ثابت کردینگے کہ ہم پرویز مشرف کے سچے دیوانے ہیں۔
.
پرویز مشرف کی محبت میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں بونی کے غلام ربانی،اشرف عالم تاج، یارخون کے میر بیاض، کوشٹ کے صوبیدار (ر) محمد نظار اور کشم کے محمد یونس شامل ہیں۔ ساتھ بونی کے سابق خاتون کونسلر حصول بیگم اپنی ٹیلفونک رابطے کے ذریعے سابق صدر پرویز مشرف کو چترال کی حقیقی محسن قرار دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے لیے ان کے ایک جان کیا سو جان بھی ہوتے تو قربان کرنے کو تیار ہے۔اللہ پرویز مشرف کو ہر پریشانی سے دور رکھے ان کے بدلے ہمارے جان حاضر ہیں۔ بونی کے سنئیر ٹرانسپورٹر شیر ولی استاد بھی اس سلسلے کسی سے پیچھے نہیں۔ جذباتی انداز میں ان کا کہنا تھا کہ میں پرویز مشرف کی جگہ پھانسی پر چڑھنے کو اپنے لیے فخر تصور کرونگا۔ کیونکہ پرویز مشرف ہی واحد حکمران ہے جو چترال کو ترقی اور عزت دی آج انہیں بھولنا احسان فراموشی ہے۔ اسی طرح گزشتہ دن چترال پریس کلب میں‌ احمد خان ساکن برغوزی، میررحیم بریپ، احمد ساکن استج ودیگر نےبھی خود کو جنرل مشرف کی جگہ پھانسی چڑھنے کیلئے پیش کئے تھے.
musharaf fidaye


شیئر کریں: