Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال چترال تبدیل، ڈاکٹرمحمد شمیم میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات

Posted on
شیئر کریں:

چترال (ظہیرالدین سے) صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکبر شاہ کو فوری طور پر تبدیل کرکے منیجمنٹ کیڈر (بی پی ایس۔19) کے ڈاکٹر محمد شمیم کو دوبارہ اس عہدے پر تعینات کیا ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا کے دفتر سے بدھ کے روز جاری شدہ آرڈر نمبر SOH(E-V)1-214/2007کے مطابق ڈاکٹر اکبر کی تعیناتی اس سال 27اگست کو غلطی سے کی گئی تھی۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے چیف منسٹر کے علم میں یہ بات لے آئی کہ ڈاکٹر اکبر شاہ نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن(ایم ٹی آئی) خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے اپنی واپسی کو 2017 ء میں پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا جس کا فیصلہ اس کے حق میں ہوا اور وہ 14مارچ 2017ء سے ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا ملازم قرار دیا گیا اور یہ کہ ایم ٹی آئی ریفارمز ایکٹ 2015ء کے سیکشن 16(3)کے تحت اپشن دے کر ایم ٹی آئی جائن کرنے کے بعد وہ سول سرونٹ نہیں رہے۔ ان حقائق سے آگاہ ہونے کے بعد چیف منسٹر خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر اکبر شاہ کی بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چترال (لویر) تعیناتی کے احکامات کو فوری طور پر منسوخی کا حکم دے دیا جس کے نتیجے میں ان کی خدمات کو دوبارہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے حوالے کردئیے گئے۔ مجاز حکام نے اس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے پرنسپل میڈیکل افیسر ڈاکٹر محمد شمیم کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پوسٹنگ کردی ہے۔
ms dhq chitral transfer order
ms dhq akbar shah chitral


شیئر کریں: