Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنرل پرویزمشرف غدار نہیں ہوسکتا، سزاپر نظرثانی کی جائے..مظاہرین

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) سابق صدر پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا کے حکم پر چترال کے لوگوں نے انتہائی دُکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ اُن کے سزا پر نظر ثانی کی جائے ۔ اور اُن کے نام کے ساتھ غداری کے الفاظ کو کسی صورت منسوب نہ کیا جائے ۔ کیونکہ چالیس سال پاکستان کیلئے خدمات انجام دینے والا ، تین جنگہوں میں حصہ لینے والا پاکستان کا سپہ سالار اور صدر کسی بھی صورت غدار نہیں ہو سکتا ۔ بدھ کے روز پی آئی اے چوک چترال میں آل پاکستان مسلم لیگ ، تجار یونین چترال ، ڈراءور یونین چترال اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ ، صدر تجار یونین شبیر احمد ، ریٹائرڈ فوجی میر رحیم ، آل پاکساتن مسلم لیگ چترال کے سابق ناظم محسن شاداب ، صدر ڈرائیور یونین محمد صابر ، پیر ناصر علی ودیگر نے کہا ۔ کہ جنرل پرویز مشرف کو اپنی صفائی کیلئے موقع فراہم نہیں کیا گیا ۔ اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے ۔ جبکہ اُن کے اعانت کاروں کے خلاف ابھی تک کوئی کیس ہی نہیں بنا یا گیا ۔ اس لئے پرویز مشرف کے خلاف موجودہ فیصلہ اُس کو اپنے دفاع کیلئے موقع اور ماحول فراہم کئے بغیر سنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پرویز مشرف نے مسلمانوں کے قبلہ خانہ کعبہ پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنانے میں سعودی حکومت کی مدد کی ۔ اور خدا کے گھر کو امن دینے میں کردار ادا کیا، پاکستان کے خلاف جنگوں میں براہ راست شریک ہوئے ۔ اسی طرح چترال جیسے پسماندہ ضلع کے لوگ جو قیام پاکستان کے 70سال بعد بھی محصور زندگی گزار نے پر مجبور تھے ۔ لواری ٹنل کی تعمیر کرکے اُن کا رابطہ پاکستان کے ساتھ قائم کرکے چترال کے لوگوں کو نئی زندگی دی ۔ آج اُن کی طرف سے اعلان کردہ پراجیکٹ کی بدولت چترال کے لوگ کُل موسمی راستے کا فائدہ اُٹھا رہے ہیں ۔ اس موقع پر ریٹائرڈ فوجی میر رحیم نے کہا ۔ کہ پرویز مشرف اب بستر مرگ پر ہیں ۔ اس لئے اُن کی جگہ پھانسی کا پھندہ وہ اپنے گلے میں ڈالنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ عدالت پرویز مشرف کی سزا اُسے دے کر حساب پورا کرے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان کی سالمیت پاک فوج کے مرہون منت ہے ۔ اور اس کی کمانڈ پرویز مشرف جیسے سپاہ سالار انجام دیتے آرہے ہیں ۔ اس لئے اس قسم کے فیصلوں سے فوج کا مورال بُری طرح متاثر ہو گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پرویز مشرف چترال کے محسن ہیں ۔ اور چترال کے محسن کو پھانسی کی سزا سنانا چترال کیلئے انتہائی صدمے اور اضطراب کی بات ہے ۔ مقررین نے کہا ۔ کہ اگر پرویز مشرف کو سزا دی جارہی ہے ۔ تو اعانت کرنے والوں کو کیونکر کُھلی چھٹی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ۔ کہ پر ویز مشرف کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

musharraf solidarity hled in chitral 4

musharraf solidarity hled in chitral 3

musharraf solidarity hled in chitral 1

musharraf solidarity hled in chitral 5

IMG 20191218 WA0045


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30017