Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیرخوراک نے ڈبل روٹی کی فروخت پرپابندی لگادی سنگل روٹی کی قیمت 10روپے برقرار

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے معیار اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام کو کم قیمت پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم بٹ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خوراک نثار احمد بھی موجود تھے۔ دریں اثنا، وزیر خوراک نے ڈبل روٹی کی فروخت پر پابندی اور سنگل روٹی کی قیمت 10 روپے اور وزن 130 گرام بر قرار رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ بعد ازاں، وزیر خوراک نے محکمہ کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے وفد کو فلور ملوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے آٹے کی وافر مقدار کی مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔واضح رہے کہ محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے فلور ملوں کو روز انہ کی بنیاد پر دیا جانے والا کوٹہ 3000 سے بڑھا کر 3500 میٹرک ٹن کر دیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30002