Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال فٹبال ٹیم یوفون کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) شاہ طماس سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہونے والے آل خیبر پختونخوایو فون کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ چترال ٹیم نے اپنے حریف صوابی ٹیم کو پنلٹی ککس میں اپنے نام کر لی ۔ چترال ٹیم اپنا فائنل میچ پشاور کے مقابلے میں کھیلے گی ۔ چترال اور صوابی کا یہ سیمی فائنل مقابلہ پی ٹی وی پر لاکھوں افراد نے دیکھا اور محظوظ ہوئے ۔ یو فون کے اس ٹورنامنٹ میں چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ خصوصا پاکستان ٹیم کے معرو ف کھلاڑی محمد رسول چترال ٹیم میں کھیل رہے ہیں ۔ صوابی اور چترال کی ٹیموں کے مابین مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا ۔ اور مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر سکی ۔ بالاخر پنلٹی ککس میں چترال نے صوابی کو چار کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دی اور میچ اپنے نام کر لی ۔ چترال کے سینکڑوں تماشائی طماس سٹیڈیم میں اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑانے کیلئے موجود تھے ۔ درین اثنا چترال کے تمام لوگوں نے چترال ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر انٹر نیشنل چترالی کھلاڑی اور کپتان غازی اور محمد رسول کے کردار کو سراہا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ چترال کے فٹبال کے نوجوان ٹیم کو مستقبل میں ایک کامیاب ٹیم بنانے میں اپنی صلاحیتیں مزید بروئے کار لائیں گے ۔ تماشائیوں نے کہا ۔ کہ چترال ٹیم کو مزید پریکٹس کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ میچ کے دوران دیکھا گیا ۔ کہ کئی یقینی گول کھلاڑیوں کی آپس میں کو آرڈنیشن نہ ہونے اور بلا جواز کک کی وجہ سے ضائع ہوئے ۔ حالانکہ صوابی ٹیم پر چترال کا مسلسل دباءو رہا ۔ چترال کے لوگوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے ۔ کہ چترال کی ٹیم پشاور کے ساتھ مقابلے میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی ۔ چترال کے تمام لوگوں کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں ۔
chitral football team qualified for final match at tilmas stadium peshawar 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29967