Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش فیسٹول چاوموس جاری، غیر ملکی سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا

Posted on
شیئر کریں:

کیلاش کی تین وادیوں میں جاری چاوموس فیسٹیول میں چوئی ناری کی رسم ادا،رسم میں کیلاش وادی کے لڑکے اور لڑکیاں مقدس مقام پر جمع ہوئے اور چھوٹی چھوٹی ٹینیوں سے آگ لگائی
.
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کی وادی کالاش میں جاری چاوموس فیسٹیول میں چوئی ناری کی رسم مکمل، 7دسمبر سے کیلاش کی تین وادیوں رمبور، بریر اور بمبوریت میں شروع ہونے والا چاوموس فیسٹیول جاری ہے جس میں مختلف تہوار اور رسموں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز چوئی ناری کی رسم منائی گئی جس میں کیلاش وادی کے لڑکے اور لڑکیاں کسی مقدس مقام پر جاتے ہیں جہاں وہ چھوٹی چھوٹی ٹینیوں سے آگ لگاتے ہیں اور سب ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے قطار بنائے کھڑے ہوتے ہیں اور اسی طرح حال کی جانب رخ کرتے ہیں اس دوران یہ سب گنگناتے ہوئے جاتے ہیں اور اس وقت تک ہاتھ نہیں چوڑتے جب تک وہ کمیونٹی ہال پہنچ نہ جائے، یہ رسم بھی چاوموس فیسٹیول کا حصہ ہے، چاوموس فیسٹیول میں تاہم ابھی بھی مختلف تہوار مکمل ہوناباقی یں جن میں منڈاہیک اور شارا بیرایک کی رسم ہے، شارابیرایک تہوار میں کیلاشی اپنے گھروں میں آٹے سے مختلف اشیاء جس میں مارخور، چرواہے، گائے، اپنے بزرگوں کی نشانیاں اور دیگر مختلف چیزیں بناتے ہیں جس کو آگ میں پکانے کے بعد دھوپ میں رکھا جاتا ہے اور تیار ہوجانے کے بعد اس کوہمسایوں میں تحفہ کے طور پر تقسیم کرتے ہیں، جس کا مقصد خوشحالی، سالگرہ اور چاوموس فیسٹیول کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، اس دوران یہ اپنے رسمی گانے، نغمے گنگنا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ منڈاہیک تہوار میں کیلاشی قبیلے کے افراد ہاتھوں میں پائن درخت کی لکڑی میں آگ جلا کر پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہیں جو کے ان کے وفات پا جانے والے عزیزو اقارب کی یاد میں ہوتی ہیں، ان کے مطابق یہ روشنی قبرستان میں نہیں کرتے جبکہ کمیونٹی ہال میں کرتے ہیں اور یہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کے وفات پا جانے والے رشتہ داراس روز ان کے خاندان اوران سے ملنے آتے ہیں، 7دسمبر سے شروع ہونے والا چاوموس فیسٹیول 22دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کی ہدایت پر کالاش میں شروع ہونے والے چاوموس فیسٹیول کیلئے شہر کو چراغاں کرنے،مختلف مقامات، گلیوں، چوراہوں، کمیونٹی سنٹر اور دیگر مقامات پر لائٹس کا انتظام بھی کیا ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر انتظامات بھی کئے گئے ہیں تاکہ کالاش کو آنے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
kalash festival chomas continues at kalash valley chitral 1

kalash festival chomas continues at kalash valley chitral 2

kalash festival chomas continues at kalash valley chitral 4

kalash festival chomas continues at kalash valley chitral 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29929