Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ اورہزارہ ڈویژن میں نئے سیاحتی مقامات کی سڑکوں‌پرجنوری سے کام شروع ہوگا.عاطف

Posted on
شیئر کریں:

نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے لئے 5 ارب روپے کی خطیر رقم کی منظوری دے دی جا چکی ہے.محمد عاطف خان
پہلے مرحلے میں دونوں ڈویژن میں 14 سڑکیں تعمیر کی جائیں گی جس پر اگلے مہینے جنوری 2020ء میں کام شروع ہوجائیگا۔
بہترین سیاحتی حکمت عملی کی بدولت لندن کے مشہور کانڈی ناسٹ ٹریول میگزین نے 2020 میں پاکستان کو سیاحت کے لئے ٹاپ لسٹ میں شامل کیا۔
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے لئے 5 ارب روپے کی خطیر رقم کی منظوری دے دی جا چکی ہے۔پہلے مرحلے میں مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں نئے سیاحتی مقامات تک 14 سڑکیں تعمیر کی جائیگی۔جس پر اگلے مہینے جنوری سے تعمیراتی کام شروع ہوجائیگا۔ نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر میں مالاکنڈ ڈویژن کے اناکڑ، مرغزار، برج بانڈہ، کافر بانڈہ، مدین،بشی گرام، ارین، دارال،گودر جھیل اور بحرین روڈز شامل ہیں۔ ہزارہ ڈویژن کے ماہنور ویلی، گنول، پاپڑنگ، شوگران، کورا بن تا منڈی سیران، کومل گلی اور سہرہ روڈ شامل ہیں۔دوسرے مرحلے کا آغاز بھی جلد کیا جائیگا جس میں مزید نئے سیاحتی مقامات تک سڑکیں تعمیر کی جائیگی،مالاکنڈ اور ہزارہ میں نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ، نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،صوبے میں ورلڈ بنک کے تعاون سے مربوط سیاحتی زونز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں، سینئر وزیر نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے گزشتہ ایک سال میں اٹھائے گئے اقدامات کی بین القوامی سطح پر بھی پذیرائی شروع ہوئی ہے،حکومت کی بہترین سیاحتی حکمت عملی کی بدولت نیا سال پاکستان میں سیاحت کے لئے نیک شگون لے کر طلوع ہوگا۔لندن کے مشہور کانڈی ناسٹ ٹریول میگزین نے پاکستان کو 2020 میں ٹریولنگ اور سیاحت کے لئے بہترین جگہ قرار دی ہے۔میگزین نے 2020 میں سیاحت کے لئے 20 بہترین جگہیں تجویز کی ہے جسمیں پاکستان ٹاپ لسٹ پر ہے۔میگزین ہر سال سیاحوں کے لئے 20 بہترین جگہوں کی نشاندہی کرتا ہے۔میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے امن امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے سیاحت کے شعبے کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن اب حالات تسلی بخش ہے اور سیاح بلا خوف پاکستان کا سفر کرسکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
29856