Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کے پی فنی بورڈ کے تحت ڈی کام اورڈی بی اے کے امتحانات 11مارچ سے شروع ہونگے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور کے تحت ڈی کام اور ڈی بی اے(ریوائزڈ کورس 2006)پارٹ۔I اور II سالانہ امتحانات 2020 ، 11 مارچ 2020 سے شروع ہوں گے۔

مذکورہ امتحانات کے لئے امتحانی فیس اور امتحانی داخلہ فارم نارمل فیس کے ساتھ 14۔جنوری تک، لیٹ فیس کے ساتھ 21۔جنوری تک، دو گنا فیس کے ساتھ 28 جنوری تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 4۔فروری 2020 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
دریں اثنا خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ کے تحت ایک سالہ انفارمیشن ڈپلومہ ٹیکنالوجی (D.I.T) فرسٹ ٹرم امتحانات 2020، 19۔فروری 2020سے شروع ہوں گے۔ مذکورہ امتحانات کے لئے اور امتحانی فیس اور داخلہ فارم، مذکورہ بورڈ کے شعبہ امتحانات میں نارمل فیس کے ساتھ یکم جنوری 2020 تک، لیٹ فیس کے ساتھ 8۔جنوری 2020 تک، دگنی فیس کے ساتھ 15۔جنوری 2020 تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 22۔جنوری 2020 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29772