Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ڈی ڈبلیوپی نے سیاحتی مقامات کی سڑکوں کی ترقی سمیت اٹھارہ پراجیکٹس کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP)نے 15117.7936ملین روپے لاگت کے 18۔ پراجیکٹس کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری / سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ عاطف لرحمان کی زیر صدارت جمعرات کے روز منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول سڑکوں اور پلوں، ڈی ڈبلیو ایس ایس، صحت اور کھیل وسیاحت کے شعبوں کے 22۔ پراجیکٹس پر تفصیل غور و خوض کے بعد 18۔ منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سڑکوں اور پلوں کے منظور کردہ منصوبوں میں ایبٹ آباد میں یونین کونسلز کہال، سنٹرل اربن، ملک پورہ، نواں شہر، شیخ البانڈی، کا کول، میر پور، بانڈہ پیر خان اور صدر ایریا میں سڑکوں کی تعمیر، مردان میں کاٹلنگ بازار سے دوران آباد چوک (چنگی) سڑک کو دور ویہ بنایا، رنگ روڈ چوک سے دلہ زاک روڈ (05۔کلومیٹر) گرڈ سٹیشن پشاور تک سڑک کو دور رویہ بنانا، پی کے۔10۔ ضلع پشاور میں اندرونی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ جبکہ ڈی ڈبلیو ایس ایس کے شعبے میں یو سی فاطمہ، بی بینی، گجرات، گڑیالہ، گڑھی دولت زئی، باغیچہ ڈھیری، شہباز گھڑی،دیہی مردان اور بخشالی میں گلیوں، کلوٹس / پانی اور نکاسی آب کی سکیموں اور ڈرینج سسٹم کی تعمیر اور بہتر بنانا،، لواغر ڈیم سے کرک شہر تک رائلٹی فنڈ کے تحت گریووٹی فلو واٹر سپلائی سکیم، پی کے 46۔ ضلع ایبٹ آباد میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی سکیم کی تعمیر اور خیبر پختونخوا میں پانی کی فراہمی کی موجودہ آبنوشی سکیموں (PHE) کی بحالی استحکام اور توسیع کے منصوبوں کی منظوریاں دی گئیں۔
صحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع جنوبی وزیرستان میں اٹھارہ سی ایچ سیز اور ضلع شمالی وزیرستان میں 24 سی ایچ سیز/ سی ڈیز کو کھولنے،زچہ و بچہ کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے ایکسیلیریٹڈ پروگرام اور خاندانی منصوبہ بندی کے لئے قومی پروگرام کا استحکام،ہسپتالوں کو معیاری طبی پروفیشنل اور ٹیکنیشنز کی فراہمی اور میٹرک سند یافتہ خواتین کی توجہ نرسنگ/ ایل ایچ ویز/ پیرامیڈ کسں پروگرامز کے لیے سالانہ بنیادوں (Rs50000 +500@) پر سکالرشپ کی فراہمی کے ذریعے مبذول کرانا شامل ہیں۔ اسی طرح کھیل اور سیاحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضم شدہ اضلاع میں ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ،ضم شدہ اضلاع میں یوتھ ڈویلپمنٹ پیکیج اور نوجوانوں کے لیے سہولیات کا قیام،ملاکنڈ ڈویڑن کے سیاحتی مقامات کے لیے سڑکوں کی ترقی،ہزارہ ڈویژن میں سیاحتی مقامات تک جانے والے سڑکوں کی تعمیر اور شیخ بدین سیاحتی مقام تک سڑک کی تعمیر شامل ہے۔


شیئر کریں: