Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فخرچترال کے نام پرخوب ڈرامہ رچایاگیا………ارشارمکرر

Posted on
شیئر کریں:

دروش (چترال ٹائمزرپورٹ)‌دروش کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت ارشاد مکرر نے کہا ہےکہ چترال میں حالیہ دنوں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں ایوارڈ اور اعزازات و خطابات ریوڑیوں کی طرح بانٹے جارھے ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ رات ایک مقامی تنظیم کے زیر اہتمام چترال کے ایک ہوٹل چترال میں تقریب منعقد ہوئی۔جس میں شرکت کرنے کا موقع ملا.
.
ایک اخباری بیان میں انھوں‌نے کہا ہے کہ جہاں فخر چترال کے نام سے ایوارڈز تقسیم ہوئےکسی قابل ذکر شخصیت کی شرکت کے بیغیر منعقدہ تقریب کا مجموعی تاثر میرے ذہن میں یہ بنا کہ جیسے دلہا کے بیغیر بارات ہو۔ ٍ فخر چترال کا لفظ انتہائی بے توقیر لگا۔ چترال کے ایک نام نہاد این جی او نے فخر چترال کے نام پر خوب ڈرامہ رچایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، انھوں‌نے مذید کہاہے کہ بیشک نام نہاد تنظیمات ایوارڈ اپنے ناموں‌کے ساتھ تقسیم کریں مگرفخرچترال کے نام پر ڈرامہ رچاناچترال کی ثقافت اورروایات کے ساتھ زیادتی ہے. انھوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ ایسے کاموں‌پرنظررکھیں جومختلف حلیہ بہانوں‌سے حکومتی اداروں‌کے ساتھ دوسرے این جی اوز سے بھی پیسہ بٹورتے ہیں.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29754