Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضرورت مندافرادخصوصا خواتین کومفت قانونی مدد کیلئے پراجیکٹ کا آغاز…نیازاے نیازی

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ)چیئرمین انسانی حقوق پروگرام چترال نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ان کی تنظیم ایچ آر پی سی نے انصاف تک آسان رسائی پراجیکٹ کا آغازکیا ہے جس کے تحت آئیندہ پانچ سالوں تک چترال اور چترال سے باہر خیبر پختونخواہ میں چترال سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند افراد خصوصاًخواتین کومفت قانونی مدد فراہم کیا جائیگا۔اس پراجیکٹ کے تحت غریب مردوخواتین اور بچوں کے مقدمات بھی عدالتوں میں تنظیم کے رضا کار وکلاء مفت لڑئینگے۔جن میں حق ِ وراثت،فیملی مقدمات اور بچوں سے متعلق فوجداری مقدمات شامل ہے۔اس سلسلے میں چترال بونی اوردروش میں اُن کے کیمپ آفسز نے کام شروع کیا ہے۔جن سے ضرورت مند افراد ان سے رابطہ کرسکتے ہیں.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29749