Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نادرا آفس گرم چشمہ کو بحال رکھاجائے…سابق ایم پی اے سلیم خان

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ)سابق ایم پی اے وضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چترال سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ سب تحصیل لٹکوہ گرم چشمہ میں گذشتہ حکومت کی کوششوں سے نادراکاسب افس کھولاگیاتھا۔جوکم وبیش 50ہزارآبادی کے لوگوں کے ضروریات کوپوراکررہاتھا اب سننے میں آرہاہے ہے کہ موجودہ انصاف کی حکومت ضلع چترال کے پسماندہ علاقہ گرم چشمہ سے نادراآفس کومکمل بندکرنے کاحکم دیاہے ایک طرف حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کوترجیح دیکران کی ضروریات کوپوراکرے گاجبکہ دوسری طرف گذشتہ حکومتوں کے منظورکردہ منصوبوں کوبھی بندکرنے پرتلی ہوئی ہے۔یہ کیساانصاف ہے۔حالانکہ نادراآفس گرم چشمہ میں ٹارگٹ سے زیادہ ہرماہ شناختی کارڈ بنوایا جارہا تھاوردفتربھی مفت میں فراہم کیاگیاتھا۔ ایک اخباری بیان میں‌انہوں نے کہاکہ میں عوام گرم چشمہ چترال کی ترجمانی کرتے ہوئے چیئرمین نادرا، وفاقی وزیرداخلہ اورڈی جی نادراخیبرپختونخوا سے اپیل کرتاہوں کہ نادراآفس گرم چشمہ کوفوری طورپرعوام لٹکوہ کے لئے کھولاجائے اورایک مستقیل دفترکی حیثیت سے کھولاجائے تاکہ غریب عوام اپنے گھر کے قریب سے شناختی کارڈ بنواسکیں ۔بصورت دیگرعوام گرم چشمہ اپناحق حاصل کرنے کے لئے عوامی احتجاج کوجاری رکھیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29655