Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ میں‌ قائم نادرا کے دفتر کو بند کرکے عوام کو احتجاج پرمجبورنہ کیا جائے..امیراللہ

Posted on
شیئر کریں:

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز) گرم چشمہ کے سماجی شخصیت سابق امیدوارصوبائی اسمبلی امیراللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ علاقہ لٹکوہ ایک دورافتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے جو کہ مسائل اور قدرتی افات سے ہمیشہ دوچاررہا ہے اور سردیوں میں برف باری جبکہ گرمیوں میں سیلاب کی وجہ سے واحد رابطہ سڑک کی بندش معمول ہے ان مجبوریوں کی بنا پر محکمہ نادرا نے غریب عوام کی سہولت کے لیے اپنا ایک دفتر گرم چشمه میں کهولا ہوا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پرغریب عوام کو سہولیات میسرہیں.اب یہ خبریں‌گردش کررہی ہیں کہ نادار کا یہ دفتر بند کیا جارہاہے . جوکہ علاقے کے عوام کے ساتھ سراسرزیادتی ہے. اورپی ٹی آئی حکومت کیلئے بھی شرمندگی سے کم نہیں‌ .عوام لٹکوه وزیرعلی کے پی کے ،چیئرمین نادرا اور ڈی سی چترال سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری ایک چهوٹی سی سہولت کو ہم سے چهین کر ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29651