Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زرعی تحقیقاتی ادارہ چترال میں‌ کالاش ویلی کے زمینداروں کیلئے منعقدہ ٹریننگ اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) زرعی تحقیقاتی ادارہ سین لشٹ چترال میں‌ ایکٹیڈ پاکستان کی مالی معاونت سے پھلوں اور سبزیوں‌کی مصنوعات کی تیاری اورمحفوظ کرنے (فوڈ پروسیسنگ اینڈ پریزرویشن) کیلئے منعقدہ پانچ روزہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی.جس میں ایم پی اے وزیرزادہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. یہ ٹریننگ کالاش ویلی کے مرد اور خواتین کو دیا گیا تاکہ وہ وہ اپنے اضافی پھلوں اور سبزیوں سے جام ، سکواش، اچار اور مٹھائیاں بنا کر ان کو محفوظ کر سکیں اور اپنی آمدنی کا ایک بہترین ذریعہ بھی بناسکیں.
.
اس موقع پر زرعی تحقیقاتی ادارہ کے سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر محمد نصیر نے شرکاء کو بتایا کہ زرعی ترقیاتی ادارہ چترال میں 1990سے زراعت کی ترقی اور زمینداروں کی پیداوار بڑھانے میں کوشاں ہے اور مختلف فصلوں اور پھل دار پودوں میں چترال کے آب و ہوا کی مناسبت سے بہترین اقسام متعارف کرائے ہیں. جن سے زرعی پیداوار میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں . انہوں نے کہا کہ چترال میں تقریبا 50سے 60 پھل زمینداروں سے ضائع ہو جاتے ہیں. اس لئے پانچ روزہ ٹریننگ میں زمینداروں کو اپنے پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے اور مختلف مصنوعات تیار کرنے کی تربیت دی گئی جس سے وہ اس قابل ہو جائیں گے کہ اپنے پھلوں کو ضائع ہونے سے بھی بچائیں اور بہترین آمدنی بھی کما سکیں .
.
چترال کے ایم پی اے وزیر زیادہ نے زرعی تحقیقاتی ادارے کی سرگرمیوں کو سراہا اور زمینداروں کو مشورہ دیا کہ زرعی سائنسدانوں کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں اور چترال کی زرعی پیداوار بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں . انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ذراعت کی ترقی کے لئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے. انہوں نے زرعی ترقیاتی ادارہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس ادارے کو مزید فعال بنانے میں وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے. ایم پی اے نے چترال میں جاری ایکٹیڈ پاکستان کی سرگرمیوں اورترقیاتی کاموں‌کوسراہتے ہوئے کہا کہ چترال کی ترقی میں این جی اوز کا کردار کسی سے چھپی نہیں ہے جوہروقت خصوصا مشکل حالات میں حکومت کی شانہ بشانہ کام کرتے رہے ہیں.
.
ٹریننگ لینے والے زمینداروں نے زرعی تحقیقاتی ادارے کے ماہرین کی خدمات کی تعریف کی اور مطالبہ کیا کہ اس جیسے ٹریننگ بار بار منعقد کرنے چاہیے تاکہ زمیندار مستفید ہو سکیں. تقریب سے ایکٹیڈ پاکستان چترال کے پروجیکٹ منیجرکامران زیب ودیگرنے بھی خطاب کیا. تقریب کے اخرمیں ٹریننگ حاصل کرنے والے زمینداروں‌ کو سرٹفیکیٹ دیئے گئے.
.
یادرہے کہ یہ ٹریننگ چترال کے 7 یونین کونسلوں کے زمیندار مرد اور خواتین کے لیے زرعی تحقیقاتی ادارہ نے ایکٹیڈ پاکستان کی مالی معاونت سے منعقد کرائے جس میں ہر ایک یونین کونسل کے گروپ کو پانچ روزہ تربیت دے دی گئی.

agri research center chitral trainig through acted pakistan 6

agri research center chitral trainig through acted pakistan 7
agri research center chitral

agri research center chitral trainig through acted pakistan 1

agri research center chitral trainig through acted pakistan 5

agri research center chitral trainig through acted pakistan 8

agri research center chitral trainig through acted pakistan 9

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29639