Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تریچ پائین میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بارہ سالہ طالبعلم جان بحق

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تریچ پائین میں بارہ سالہ طالب علم بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا ہے . ذرائع کے مطابق فضل اکبرولد فصلی امان ساکن تریچ پائین درخت پرچڑھنے کی کوشش میں گولین بجلی کی مین لائن کی کرنٹ سے جان بحق ہوگیا ہے. جس کی عمر بارہ سال اورمقامی سکول کا طالب علم تھا . عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی مین لائنیں اکثر مقامات پر لٹکے ہوئے ہیں اور زمین سے کم فاصلے پرہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں‌ اور بار بار حکام بالا کے نوٹس میں لانے کے باوجود متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں‌ ہورہے ہیں.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29601