Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے مختلف جنگلات سے خشک لکڑیوں‌کا ملبہ ہٹایاجائے…ارشادمکرر

Posted on
شیئر کریں:

دروش(نمائندہ چترال ٹائمز) دروش کی سماجی وسیاسی شخصیت پی ٹی آئی رہنما ارشادمکررنے کہاہے کہ چترال کےجنگلات کے اندرمختلف وجوہات کی بناپرگِرے ہوئے درخت ضائع ہورہے ہیں‌. اورساتھ زمین سے ملبہ نہ اُٹھانے کی وجہ سے دوبارہ پودا بھی اُگنے کا سلسلہ بند ہوگیاہے .جوکہ تشویشناک ہے. چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئےانھوں نے کہا کہ دروش چترال کے مختلف جنگلات میں بہت بھاری مقدار میں خشک لکڑیوں‌ کاملبہ پڑا ہوا ھے خاص کر ارندو گول۔ لنگور بٹ۔ دامیل۔ کنڈاؤ وغیرہ میں جو ملبہ پڑا ھے اس سے حکومت اور عوام کو بیک وقت تین طرح کا نقصان پہنچتا ھے۔
1۔ قومی سرمایہ ضائع ہو رہا ھے
2۔ اس ملبے کے نیچے دوبارہ کوئی پودا نہیں اگتا
3۔ اتش زدگی کی صورت میں یہ ملبہ ایندھن کا کام دیتا ھے اور گھنا جنگل آن کی آن میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا ھے۔
.
لہذا اس ملبے کو یہاں سے منتقل کرنا انتہائی ضروری ھے تاکہ جنگلات کو نقصان سے بچایا جاسکے اورساتھ مقامی لوگوں کے عمارتی لکڑی کی ضروریات کوپورا کرنے کے ساتھ ایندھن کے حصول میں بھی مددگارثابت ہو.

انھوں‌نے فارسث ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام خاص کر صوبائی وزیر جنگلات سید اشتیاق ارمڑ اور وفاقی وزیر ماحولیات سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ان علاقوں کا تفصلی دورہ کرنے کے بعد اس سلسلے میں کوئی ایسا طریقہ کار وضع کریں جو حکومت اور عوام دونوں کیلئے فائدہ مند ھو.بصورت دیگریہ قیمتی سرمایہ تباہ ہونے کے ساتھ جنگلات کو مذید نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں.

forest chitral forest 1
forest chitral forest 3

forest chitral forest 2

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29595