Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سانحہ حویلیاں کے شہداء کی یاد میں چترال میں تقریبات، خصوصی قرآن خوانی کااہتمام

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) 7دسمبر2016ء کوایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 661کے حادثے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں تقریبات منعقدہ ہوئے جبکہ مساجد میں قرآن خوانی اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔
طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے چترال کے مقبول عام ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ سے منسوب چترال بونی روڈ پر واقع اسامہ وڑائچ پارک میں یادگار شہداء پرمنعقد خصوصی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد، ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان نے پھولوں کا ہار یاد گار پر چڑہائے جبکہ چترال لیویز اور پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے سلامی دی۔

اس موقع پر ڈی سی نوید احمد نے مقامی عمائدین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سرکاری افسران کے آنے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن چترال کے لوگوں میں اسامہ شہید کے لئے عزت وتکریم دیکھ محسوس ہوتا ہے کہ اس نے کس انداز میں یہاں لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی اور ان کی آرام وراحت کے لئے دن رات کام کیااور یہ اعلیٰ مقام انہوں نے لوگوں کی خدمت کے ذریعے حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ اسامہ شہید کو بہتریں انداز میں خراج تحسین پیش کرنے کی صورت یہ ہے کہ ہم دوسرے لوگوں کے دکھ کو اپنا دکھ تصور کرکے ان کے مسائل حل کرنے کوشش کریں۔

انہوں نے جہاز کے حادثے کو چترال کی تاریخ میں ایک ناقابل فراموش واقعہ قراردیا جو کہ ہر سال پوری وادی کو سوگوار کرتی رہے گی۔ اسی طرح شاہی مسجد ، ژانگ بازار، چیو ڈوک، بکرآباد، دروش، زئیت، بونی،جنالی کوچ، لون، بریپ اور موردیر کے مقامات پر اس سانحے کے شہداء کے مزاروں پر مقامی لوگوں نے فاتحہ خوانی کی اور ان کی یاد میں شمع روشن کئے۔

dc chitral and dpo yadgar shuhada e pk661 pr haziri and salami Quran khawni6

dc chitral and dpo yadgar shuhada e pk661 pr haziri and salami Quran khawni

dc chitral and dpo yadgar shuhada e pk661 pr haziri and salami2

dc chitral and dpo yadgar shuhada e pk661 pr haziri and salami

dc chitral and dpo yadgar shuhada e pk661 pr haziri and salami Quran khawni62


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29502