Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گیس سیلنڈرلیک ہونے سے چترال پولیس کے سب انسپکٹررحمت الدین سمیت دوافراد جان بحق

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر میں نیو بازار کے عقب میں واقع ایک رہائشی کمرے میں ہیٹر کے لئے استعمال کی جانے والی سیلنڈر سے گیس لیک ہونے سے دو افراد مردہ پائے گئے جن میں ایک چترال پولیس کا سب انسپکٹر رحمت الدین اور دوسراان کارشتہ دار نصیر الدین ہے جن تعلق کریم آباد کے گاؤں ہنجیل سے تھا۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ ہفتے کے روز جب ان کا کمرہ عرصے تک بند رہا تو قریبی کمرے میں رہائش پذیر افراد نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر ان کے کمرے کا دروازہ توڑکردیکھا تو دونوں دم گھٹ جانے کے باعث جان بحق ہوچکے تھے جبکہ کمرے میں گیس بھرا ہوا تھا۔ دونوں لاشوں کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد گاؤں روانہ کردئیے گئے۔ پولیس افیسر کانمازہ جنازہ پولیس لائن میں پڑہایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وسیم ریاض خان موجود تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29498