Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،عثمان ڈار

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(آئی آئی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی منصوبے کا عملی آغاز ہوگیا ہے، کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، پروگرام کے تحت ایک سے 50 لاکھ روپے تک کے چیک نوجوانوں کو دئیے جائیں گے، فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے بیان میں کیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پروگرام کے تحت ایک سے 50 لاکھ روپے تک کے چیک نوجوانوں کو دیئے جائیں گے۔ فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام منصوبہ خواب سے حقیقت بن رہا ہے۔ وزیراعظم آج جمعہ کو نوجوانوں سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو ملک کی معاشی طاقت بنائیں گے۔ محمد عثمان ڈار نے کہا کہ پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں نے نئے کاروبار کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا سب سے اہم موقع دے رہی ہے۔ منصوبے نے نوجوانوں میں مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔


شیئر کریں: