Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خصوصی افراد کے مسائل بارے ڈپٹی کمشنرچترال لوئیرنوید احمد کی کھلی کچہری

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) خصوصی افراد کو درپیش مشکلات اور مسائل سے آگہی حاصل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے احاطے میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ضلع بھر سے معذور افراد اور ان کے نمائندے اور معذور بچوں کی بحالی کے لئے قائم سنٹر کے طلباء وطالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے تمام سرکاری افسران پر زور دیاکہ وہ خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کویقینی بنانے اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں ان کے لئے ملازمتوں میں دوفیصد کوٹے کو یقینی بنانے میں کوئی کوتاہی اور سستی کا مظاہرہ نہ کریں جس پران سے سخت باز پرس کیا جائے گا۔ انہوں نے ہسپتالوں سمیت تمام سرکاری دفاتر میں خصوصی افراد کی رسائی کے لئے سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد ہماری سب سے ذیادہ توجہ کے مستحق ہیں اور انہیں ان کا مقام اور حق دلانے پر وہ معاشرے کا کارامد حصہ بن کر اس کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار بھی ادا کریں گے۔ انہوں نے سپورٹس فنڈ سے خصوصی افراد کی مدد کرنے اور بحالی سنٹر کے لئے ضروری بجٹ بروقت ریلیز کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی جبکہ اس موقع پر انہوں نے بعض محکمہ جات میں مبینہ طور پر معذور افراد کے کوٹے پر جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کے واقعات کی چھان بین کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس سے قبل خصوصی افراد کا نمائندہ ثناء اللہ نے خصوصی افراد کو درپیش مسائل بیان کرتے ہوئے سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹے پر عملدارامد نہ ہونے، پبلک دفاتر تک خصوصی افراد کی رسائی کے لئے انتظام نہ ہونے، خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے 1987ء میں قائم شدہ سنٹر کو پرائمری سطح سے آگے اپ گریڈ نہ کرنے، معذوروں کے کوٹے پر جسمانی طور پر فٹ افراد سرکاری ملازمتوں پر بھرتی ہونے اور خصوصی افراد کے لئے سپورٹس فنڈ سے حصہ نہ ملنے کا ذکر کیا۔ خصوصی بچوں کی بحالی کے سنٹر زرگراندہ میں پیرنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر تاج الدین نے ضلعے کی اس واحد تعلیمی ادارے کی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ مسئلہ حل کرنے اور بجٹ کو بروقت ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد نے کہا کہ ان کا ادارہ خصوصی افراد کی خود روزگاری کے ذریعے بحالی پر پہلے ہی کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے جن میں ٹریننگ اور وسائل کی فراہمی بھی شامل ہیں جبکہ موقع پر موجود خصوصی افراد کے نمائندہ ثناء اللہ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ایس آر ایس پی وہ واحد تنظیم ہے جوکہ معذور افراد کے لئے کام کررہی ہے۔ ایک اور تنظیم ایکٹڈ کے نمائندے نے اعلان کیاکہ ضلعے کے مختلف سات یونین کونسلوں سے آنے والے معذور افرا د کو رجسٹریشن کے لئے چترال آنے پر سفر کے اخراجات ان کی تنظیم برداشت کرے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان، ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیر حضر حیات اور دوسرے سرکاری محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔
dc chitral lower khuli kachehri on issues of special persons 4

dc chitral lower khuli kachehri on issues of special persons 5

dc chitral lower khuli kachehri on issues of special persons 6

dc chitral lower khuli kachehri on issues of special persons 7

dc chitral lower khuli kachehri on issues of special persons 11

dc chitral lower khuli kachehri on issues of special persons 3

world special person day held in chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29384