Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان مہمان نوازی شو، خیبرپختونخوا پویلین سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان مہمان نوازی شو 2019 میں خیبرپختونخوا پویلین سیاحوں اور شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا گیا،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے پاکستان ہاسپیٹیلیٹی شو میں دیگر صوبوں کی طرح ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے بھی صوبائی سیاحت و ثقافت کے فروغ اور رونمائی کیلئے پویلین سجایا ہے جس میں صوبائی سیاحت و ثقافت شہریوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے،شو کے دوسرے روز پاکستان سیاحتی سرمایہ کاری سمٹ کیلئے تھا جس میں ملک میں ٹورازم انڈسٹری، مذہبی سیاحت، ٹورازم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سرمایہ کاری،ملک میں ایکو ٹورازم،مقامی سیاحت، پائیدار سیاحت،شوسل میڈیا کے سیاحت پر اثرات،ٹیکنالوجی کے بہترین اور صحیح استعمال کے ساتھ ملک میں ایکوٹورازم کا فروغ،ذمہ دارسیاحت،ملک میں ایڈونچر ٹورازم،انٹرنیشنل سیاحت،ٹورازم انڈسٹری میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سیکٹر میں تربیت یافتہ عملے کی خدمات اور ان کی مہمان نوازی سمیت تمام صوبوں میں سیاحت کی رونمائی اور مقامی سیاحت کا فروغ شامل تھا،جس پر مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور دیگر اہم شخصیات نے بحث اور تبصرے کئے، مقررین کا کہنا تھا کہ ملک اور خاص کر خیبرپختونخوا میں مذہبی سیاحت کے کئی مواقع میسر ہیں جن سے استفادہ کرکے صوبے میں مذہبی سیاحت کی رونمائی کی جاسکتی ہے اور اس سے وابستہ مذہبی پیشواؤں کو یہاں لایا جائے تو سیاحت مزید مستحکم ہو گی، پاکستان کا ایمیج سیاحت کے فروغ کی وجہ سے دنیا میں کافی بہتر ہوا ہے،شو میں سجائے گئے خیبرپختونخوا پویلین میں سیاحتی ڈاکومنٹریز نشر کرنے کے علاوہ سٹالز میں دستکاری اشیاء،ہینڈی کرافٹ، براؤشرز، کالاش پویلین، مہمانوں کیلئے سوینئرزاور موسیقی سمیت بہت کچھ رکھا گیا ہے۔
pakistan mahman nawazi show 1

pakistan mahman nawazi show 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
29346