Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اگلے سال اپرچترال کو پاکستان کا پہلا اوپن ڈیفیکشن فری ضلع قرار دیاجائیگا…شجاعت

شیئر کریں:

موڑکہو (چترال ٹائمزرپورٹ )‌آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اوریونیسف کے اشتراک سے کام کرنے والے واش پراجیکٹ کے زیراہتمام وریجون موڑکہومیں جاری منصوبوں کے حوالے سے آگاہی پروگرام منعقد ہوئی جس میں ایل ایس او عہدیداروں اور ڈسٹرکٹ واش کواڈینشن کمیٹی (DCC)کے ممبران نے شراکت کی. جس کی صدارت ایڈیشنل اے سی موڑکھوتورکہو مکرم خان نے کی،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واش پروگرام کے کوآرڈینیٹر شجاعت علی نے بتایا کہ انکا ادارہ 2015سے ضلع چترال میں صفائی کی شعور پیدا کرنے کے لیے لوکل کمیونٹی کو ساتھ لیکر مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوا ہے جس کے نتیجے میں اگلے سال کے وسط تک اپر چترال کو پاکستان کا پہلا اوپن ڈیفیکیشن فری علاقہ قرار دیاجائیگا. جس پر کام جاری ہےجس کا مطلب یہ ہے کہ اس علاقے میں ہر گھر میں لیٹرین کی سہولت موجود ہے،اور لوگ آسانی سے رفع حاجت کے لیے لیٹرین کا استعمال کرتے ہیں،اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے انکے ادارے نے ضلع میں غریب افراد،سرکاری سکولوں،عوامی مقامات پر1300 لیٹرین تعمیر کیے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوامی نمائندوں نے علاقے کی ترقی کے لیے اے کے آر ایس پی کی خدمات کو سراہا،اجلاس کے بعد ایڈیشنل اے سی اور ٹی ایم او موڑکھو شفیق خاں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں تعمیر شدہ لیٹرین کا معائنہ کر کے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
akrsp wash project mulkhow program 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29253