Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سعودی عرب میں میٹھے مشروبات ،انرجی اورسافٹ ڈرنکس پرسو فیصد تک ٹیکس لگادیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

ریاض(آئی آئی پی) سعودی عرب میں میٹھے مشروبات اور دیگر منتخب اشیا پر ٹیکس یکم دسمبر سے نافذ العمل ہو گیا ہے،سافٹ ڈرنکس پر 50 فیصد، انرجی ڈرنکس پر 100 فیصد اورمیٹھے مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔اس کا فیصلہ جی سی سی ممالک نے مشترکہ طورپر کیا تھا جس کا مقصد صارفین کو مضر صحت مشروبات کے استعمال سے باز رکھنا ہے۔محکمہ زکو و آمدنی کے مطابق قہوہ خانوں اور کافی ہاس میں تیار کیے جانے والے ٹھنڈے مشروبات پر کوئی ٹیکس نہیں،میٹھے مشروبات میں وہ تمام اشیاشامل ہیں جن میں شکر یا کسی بھی میٹھی چیز کا اضافہ کیا گیا ہو اور اسے مشروب کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہو۔منتخب اشیاٹیکس ایسے میٹھے مشروبات پر لاگو نہیں ہوگا جو 75 فیصد تک دودھ اور اس کی مصنوعات سے تیار کیے گئے ہوں، دودھ اور ڈیری مصنوعات اس ٹیکس سے مستثنی ہوں گی۔
…..
.
سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کا بیرون ملک سے گھریلو ملازمین منگوانے کیلئے ویزہ اخراجات میں پچاس فیصد کمی کا اعلان
ریاض(چترال ٹائمزرپورٹ) سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی نے بیرون ملک سے گھریلو ملازمین منگوانے کے مراحل کو مزید آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کے شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں کو دی گئی سہولت کے تحت اب انہیں گھریلو ملازمین کے ویزوں کے اخراجات میں 50 فیصد کمی دی جائے گی۔وزارت محنت کی جانب سے گھریلو ملازمین کے لیے ویزوں کے اجرا کی کارروائی کو مزید تیز اور اخراجات کو کم کرنے کے لیے معروفہ کے عنوان سے نئی سہولت فراہم کی گئی ہے۔نئی سروس کے تحت ویزے کی ابتدائی کارروائی سے لے کر ملازم کے سعودی عرب پہنچنے تک 45 دن کا وقت لگتا ہے۔

………
.
سٹاک مارکیٹ میں پائیدارتیزی حکومت کی جانب سے اقتصادی استحکام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پرسرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتمادکامظہرہے،وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ سٹاک مارکیٹ میں پائیدارتیزی حکومت کی جانب سے اقتصادی استحکام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پرسرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتمادکامظہرہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں نومبرکے دورا 14.9 فیصد اضافہ ہوا،مئی 2013 کے بعد پہلی مرتبہ نومبر میں سٹاک مارکیٹ میں زیادہ تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ 16 اگست 2019 کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 10ہزار500 پوائنٹس (36 فیصد) اضافہ ہواہے، گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1362 پوائنٹس کااضافہ ہوا اور9 ماہ میں پہلی مرتبہ انڈیکس نے 39 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

.

اسلام آباد، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ملکیکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیرہ برسوں میں کم ترین ریکارڈ کیا گیا ہے،کاروبار ی سہولیات کی فراہمی بارے عالمی رینکنگ میں بھی پاکستان کی درجہ بندی میں 28 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر
اسلام آباد(آئی آئی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ملکیکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیرہ برسوں میں کم ترین ریکارڈ کیا گیا ہے،کاروبار ی سہولیات کی فراہمی بارے عالمی رینکنگ میں بھی پاکستان کی درجہ بندی میں 28 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔یہ بات انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ چار برس کے بعد حسابات جاریہ مثبت ہیں،تین برسوں کے بعد دوسرے ملکوں سے سرمایہ کاری کا سلسلہ بحال ہوا،اسی طرح 19 اگست کے بعد سٹاک مارکیٹ میں گیارہ ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ دنیا بھر میں کاروبار ی سہولیات کی فراہمی بارے عالمی رینکنگ میں پاکستان کی درجہ بندی میں 28 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،ملک میں 28 شعبوں میں نئے کاروباری مواقع کی پیشکش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کبھی بھی ایسے اقتصادی بحران کا سامنا نہیں ہوا جو پاکستان مسلم لیگ نے2018 میں چھوڑا تھا تاہم ملکی اقتصادی خسارے میں بھی کبھی اس قدر کمی نہیں ہوئی جس طرح تحریک انصاف کے دور حکومت کے پہلے پندرہ مہینوں میں ہوئی ہے۔
.
…………
اسلام آباد، چین سی پیک کے تحت بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو کے ذریعے پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے گرین انرجی کو ترقی دینے کے لیے پر عزم ہے، حکام سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) چین سی پیک کے تحت بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو کے ذریعے پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے گرین انرجی کو ترقی دینے کے لیے پر عزم ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام نے سرکاری خبررساں ادارے کو بتایا کہ چین بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو کے تحت نہ صرف انفراسٹریکچر کی تعمیر میں ترقی کر رہا ہے بلکہ وہ منصوبے سے منسلک ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بھی نہایت اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر ایجنڈا 2030 کی تکمیل میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، جس کے کام میں پیشرفت جاری ہے،کی تکمیل ہونے پر 5 ملین (50 لاکھ) آبادی کو کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔
.
………….
.
اسلام آباد،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر سے پاکستانیوں کے لیے براہ راست 75ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں،حکام سرمایہ کاری بورڈ
اسلام آباد(آئی آئی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے(سی پیک) کی تعمیر سے پاکستانیوں کے لیے براہ راست 75ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں جس سے ہر شخص کی آمدنی میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے سرکاری خبررساں ادارے کو بتایا کہ 100 ایس ایم ایز نے سی پیک کی تعمیر میں سینکڑوں بلکہ ہزاروں ملازمتیں فراہم کیں،سکھر ملتان موٹر وے پروجیکٹ نے اکیلے 29 ہزار مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا،اس کی تعمیر کے دوران بڑی تعداد میں پاکستانی تکنیکی ماہرین کو تربیت بھی دی گئی خاص طور پر زیادہ سے زیادہ پاکستانی خواتین کو سی پیک کے تحت ملازمت مل رہی ہے۔اسی طرح تھر بلاک دوم کے منصوبے میں 126 مقامی خواتین کو ٹرک ڈرائیونگ کی نوکریوں پر ملازمت دی گئی۔انھوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کی تعمیر کے دوران 4000 مقامی افراد کو ملازمت کے مواقع ملے اورآپریشنل مرحلے میں 1270 افراد کو روزگار ملا جبکہ 150 انجینئروں کو تکنیکی تربیت کے لیے چین بھیجا گیا۔
.
..
پاکستان نیوی میں شارٹ سروس کمیشن کورس کے تحت بھرتیوں کی رجسٹریشن کا عمل 8دسمبر تک جاری ہے،کمانڈر پاکستان نیوی/آفیسر انچارج فاروق خان
فیصل آباد(آئی آئی پی)پاکستان نیوی میں شارٹ سروس کمشن کورس کے تحت مختلف کورسز میں بھرتی کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جو 8دسمبر تک جاری رہے گی۔کمانڈر پاکستان نیوی/آفیسر انچارج فاروق خان نے بتایا کہ آپریشنز برانچ،میرین انجینئرنگ برانچ،ویپن انجینئرنگ برانچ،سپیشل برانچ،لا برانچ،آئی ٹی،سپلائی برانچ،میڈیکل برانچ اور خطیب کے لئے بھرتیاں کی جائیں گی۔اس ضمن میں خواہشمند تعلیمی قابلیت اوردیگر شرائط پاکستان نیوی کی ویب سائٹ سے ملاحظہ کرسکتے ہیں.

.


شیئر کریں: