Chitral Times

Dec 8, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • سی.اے.ای. ایچ کے زیراہتمام سیرت کانفرنس،معروف سائنسدان ڈاکٹرانعام الرحمن پیٹرن ان چیف مقرر

    December 1, 2019 at 11:34 pm

    چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) چترال ایسوسی ایشن فارایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کے زیر اہتمام گزشتہ روز غزالی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پشاور میں سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا . جس کے مہمان خصوصی معروف سائنسدان ڈاکٹرانعام الرحمن سابق ڈآئریکٹر جنرل پاکستان ایٹامک انرجی کمیشن جبکہ مقررخصوصی قاری بزرگ شاہ الازہری تھےاورصدارت سی اے ای ایچ کے چیئرمین حبیب الرحمن نے کی . سیرت کانفرنس میں مختلف مکاتب فکرکے کثیرافراد نے شرکت کی.
    .
    اس موقع پر معروف سائنسدان ڈاکٹرانعام الرحمن نے چترال ایسوسی ایشن فارایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کے پیٹرن ان چیف کی ذمہ داری سنبھالنے کا بھی اعلان کیا. سی اے ای ایچ کے روح رواں بہاراحمد نے تمام شرکاء اور ڈآکٹر انعام الرحمن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انھوں‌نے انکی دعوت پر ایسوسی ایشن کی سرپرستی قبول کی.

  • error: Content is protected !!