Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آفاق کے زیراہتمام انسائیکلوپیڈیا کوئزمقابلے کی تقریب تقسیم انعامات اورپرنسپلز کنونشن

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) موجودہ وقت انتہائی سخت مسابقت کاہے جس میں دل لگاکرکام اورمحنت کے بغیرکامیابی ناممکن ہے اوریہ خوش آئندبات ہے کہ چترال کی جدیدنسل میں بے پناہ ٹیلنٹ اورصلاحیت موجودہے جوکہ اپنے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں لیکن ان کومواقع مہیاکرناہماری ذمہ داری ہے۔ان خیالات اظہاراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدول ولی خان نے گذشتہ روزمقامی ہوٹل میں منعقدہ آفاق انسائیکلوپیڈیاکوئیرمقابلے کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے کیا۔ آفاق انسائیکلو پیڈیا کوئیز کے تحریری ٹیسٹ میں چترال بھرسے کل 1113طلباء وطالبات نے حصہ لیاتھاجن میں 7 اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بالترتیب،3000،5000اور7000روپے کے کیش انعامات اورشیلڈسے نوازا گیااور کل 34طلباء وطالبات کو شیلڈدیاگیااورٹیسٹ میں حصہ لینے والے تمام سرکاری اورغیرسرکاری سکولوں کوبھی تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازگیا۔
.
اس موقع پرڈائریکٹرٹریننگ ایسوسی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی (آفاق)پاکستان امیرذیب،وزونل ہیڈصوبہ بلوچستان عبدالنعیم،ریجنل ہیڈملاکنڈڈویژن صاحبزادہ ماجدعلی، آفاق چترال کے ایریا ہیڈذوالفقار علی خان،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج اف کامرس اینڈ سائنسز چترال صاحب الدین اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آفاق کے زیر اہتمام اس ٹیسٹ کا انعقاد طلباء وطالبات کے جنرل نالج کو بڑھانا اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرانا ہے تاکہ مستقبل میں ہرمشکل امتحانات کیلئے ذہنی طورپرتیارہوسکیں۔
.
ا س موقع پرڈائریکٹرٹریننگ آفاق پاکستان امیرذیب نے پوزیشن ہولڈربچوں کوایسوسی فاراکیڈیمک کوالٹی (آفاق)پاکستان کی طرف سے اعزایہ دینے اورچترال میں تین روزہ تعلیمی پروگرمات کرانے کابھی اعلان کیا۔ اس طرح کے پروگراموں سے طلبا کی ذہنی استعداد بڑھانے میں بڑی مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ طلبہ وطالبات کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے تاکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لیا جا سکے۔ آفاق ملک بھر میں وقتاً فوقتاً تعلیمی پروگراموں کا انعقاد کرواتا رہتا ہے۔
.
afaq chitral prize distribution and principals seminar 5

afaq chitral prize distribution and principals seminar 4

afaq chitral prize distribution and principals seminar 3

afaq chitral prize distribution and principals seminar 18

پروگرام کی دوسری نشست میں ایسوسی ایٹ زونل ہیڈلاہورآفاق فیصل خورشیداورریجنل ہیڈملاکنڈڈویژن صاحبزادہ ماجدعلی چترال میں پرنسپل کنویشن سے خطاب کرتے کہاکہ اگر آپ کسی سرکاری یاپرائیویٹ سکول میں بطور پرنسپل تقرری کے بعد سکول میں داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ ہو اور سکول میں نظم و ضبط کی صورت حال میں‌بھی بہتر ی آنی چاہیے۔ اور سکول اعلیٰ تعلیمی وتدریسی ماحول، ہم نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں اور نظم و ضبط کی شاندار روایات قائم کریں۔

انہوں نے کہاکہ درس تدریس میں طلباء کی کردار سازی کیلئے پہلے حکمت علمی کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت 20فیصد محنت کرنے سے 80فیصدنتائج مل سکیں اورآپ نے پہلے سے اس حوالے سے کام نہیں کیاہے توآپ کو80فیصدمحنت سے 20فیصد نتائج حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے تعلیمی ادارے کوکامیاب کرنے کے لئے جہاں ہونہار طلبہ وطالبات کو سکالر شپ دینے کے علاوہ نقد انعامات اور مفت تعلیم کی سہولت دی جائے تاکہ وہ سکول کے معیار کو بلند کرنے اوراعلیٰ ومعیاری تعلیم کے فروغ کویقینی بنانے میں دن رات محنت کریں۔اورتربیت کو فروغ دینے کے لیے سکول میں خاص طریقہ تعلیم اختیار کررکھیں جس کے تحت نئی نسل کو محب وطن بنانے کے ساتھ ایک بہترین مسلمان اور پاکستانی بنایا جائے اوران کے کردار کی تعمیر کو بہترین تعلیم کی فراہمی کی صورت میں یقینی بنایا جائے۔ ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے زیراہتمام اس پروگرام میں سرکاری اور پرائیویٹ سکول سربراہان نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔پروگرام کے اخر میں آفاق چترال کے ہیڈ ذوالفقارعلی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا.
afaq chitral prize distribution and principals seminar 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29190