Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی، ناروے میں‌قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت، رہبرکمیٹی کی تشکیل نو

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ) آل پارٹیز اپر چترال کا ایک اہم اجلاس بدھ کے دن ہیڈ کوارٹر بونی میں پرنس سلطان الملک کے ہاں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سنئیر نائب امیر جمیعت علماٗ اسلام اپر چترال قاری فتح الباری نے کی۔ اجلاس میں جمیعت علماٗ اسلام کے اراکین کے علاوہ پی۔پی۔پی، پاکستان مسلم لیگ اور اے۔این۔پی اپر چترال کے نمائیندے شریک تھے۔
.
اجلاس میں ناروے میں قرآن مجید کو جلانے کی نا پاک کوشش کو شر پسندی،اسلام دشمنی اور انتہا پسندی قرار دے کر بھر پور انداز میں مزمت کی گئی اور اسے دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گھناونے سازش قرار دیکر اس کے خلاف بھر پور آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس سلسلے اپر چترال کی سطح پر ایک احتجاجی جلسہ پیر کے روز بونی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جہاں اس قبیح فعل پر بھر احتجاج کی جائیگی اور ساتھ حکومتِ وقت کی ہر سطح پر ناکام حکمرانی اور ہوشرُبا مہنگائی پر بھی آواز اٹھائی جائیگی۔

اجلاس میں اپر چترال میں باقاعدہ طور پر رہبر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جو موجود ہر پارٹی کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی ہوگی۔ اجلاس میں جمیعت علماٗ اسلام کے نائب امیر قاری فتح الباری،مولانا فداالرحمٰن۔پی۔پی۔پی کے افضل قباد، پرویز لال پاکستان مسلم لیگ کے پرنس سلطان الملک عارف اللہ وغیرہ اور اے۔این۔پی کے ریٹائرڈ ایس۔ایم قربان علی و دیگر شریک تھے۔
afzal qubad qari fatahulbar prince etc booni mastuj


شیئر کریں: