Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اساتذہ بھرتی حوالے این ٹی ایس ٹیسٹ کی دوسری بار منسوخی کے خلاف تحریک التواء جمع

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ )سابق سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان،باجوڑ سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان اور خاتون رکن صوبائی اسمبلی حمیراخاتون نے تحریک التوائجمع کرتے ھوئے صوبائی اسمبلی میں قاعدہ 69کے تحت مشیر تعلیم کی توجہ مبذول کراتے ہوئے موقف اپنایا ھے کہ صوبائی محکمہ تعلیم نے صوبہ کے 14اضلاع میں اساتذہ کی بھرتی سے متعلق 24نومبر کو این ٹی ایس ٹیسٹ کا اعلان کیا تھا جس کے لئے امیدواروں سے فیسوں کے مد میں لاکھوں روپے وصولی کے بعد ایک بار پھر پرچہ آوٹ ہونے کی بنا پر یہ این ٹی ایس ٹسٹ منسوخ کردیاگیاہے جو کہ عوام کے ساتھ ایک سنگین مذاق اورمحکمہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق تحریک کے زریعے ممبران صوبائی اسمبلی نے سپیکر سے استفسار کیا ھے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ این ٹی ایس کا پرچہ منسوخ ہوا ہے بلکہ تسلسل کے ساتھ اس قسم کے واقعات کا ہونا لمحہ فکریہ ہے۔دو مختلف ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے محفوظ طریقے سے پرچوں کی تقسیم اور ٹسٹ کے شفاف انعقاد میں ناکامی کے بعد محکمہ تعلیم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان واقعات کے حوالے سے شفاف انکوائری کرکے ملوث عناصر کو بے نقاب کریں اور اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کریں کیونکہ بار بار سامنے آنے والی صورتحال سے جہاں امیدواروں کو لاکھوں روپے سے محروم ہونا پڑا وہاں پر ان اداروں کی شفافیت سے بھی عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے اور اس صورتحال میں حکومت کی مجموعی کارکردگی بھی عوام کی نظروں میں مشکوک ہورہی ہے لہذا حکومت اس معزز ایوان کے زریعے این ٹی ایس ٹسٹ کی منسوخی کے وجوہات سے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے اور متاثرہ امیدواروں کے نقصانات کا ازالہ کریں تاکہ عوامی تشویش کا سدباب ممکن ہوسکے۔اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کا قلع قمع ہو سکے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29080