Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں‌30نومبرتک صبح‌10 سے ایک بجے اور2 سے پانچ بجے تک بجلی بند رہیگی

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترا ل ٹائمزٓ)چترال شہر میں ایک مرتبہ پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔منگل کے روز سے دن میں تین گھنٹوں کی غیراعلانیہ اور دو گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید سردی کے موسم میں لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔پیسکو آفس چترال ٹاون کے دفتر کا لینڈ لائن نمبر دودنوں سے مسلسل مصروف ہے جبکہ گرڈ اسٹیشن جوٹی لشٹ میں تعینات اہلکار کے مطابق پیسکو والوں نے چترال میں شاخ تراشی اور دیگر مینٹینس کے نام پر 30نومبرتک پرمٹ لی ہوئی ہے جوکہ جغور،بکرآباد اور دنین وغیرہ میں صبح 10سے1بجے دوپہر تک جبکہ چترال ٹاون بازار ایریا،زرگراندہ،گولدور،جنگ بازار موڑدہ وغیرہ میں دوپہر 2سے5بجے تک بجلی بند رہے گی۔صارفین بجلی اس بات پر حیران وپریشان ہے کہ اگر مختلف ایریاز میں کام کیے جارہے ہیں تو لوگوں کو باخبر کیوں نہیں کیا جارہا؟دوسرے اضلاع میں اخبار یا ریڈیو کے ذریعے لوڈشیڈنگ کے بارے میں عوام کو مطلع کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے لئے متبادل کا بندوبست کریں۔لوگ اس بات پر بھی حیران وپریشان ہے کہ پیسکو والے صاف موسم میں کام نہیں کرتے تو بارش اور برف باری میں کس ایریا اور کونسے فالٹ پر کام کرینگے؟صارفین نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہوئے آئیندہ کے لئے پیسکو کے زمہ داروں کو لوڈشیڈنگ کے بارے میں اطلاع دینے،اور اہلکاروں کوکمپلینٹ آفس میں پڑے ہوئے ٹیلیفون کو عوامی شکایات سُننے کے لئے پابند بنانے پر زور دیا ہے۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کام یا شاخ تراشی کے لئے پرمٹ لیکر بجلی بند کرنے کے بعد پیسکو اہلکاروں کے ساتھ بارڈر یا پولیس نفری تعینات کرنے کا بھی پُرزور مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو اصل حقائق کا پتہ چل سکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29057