Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری اراضی ناجائزقابضین سے واگزار کرنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت نے تمام اضلاع میں سرکاری ملکیتی زمینوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے اور سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی طرف سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جیوگرافک انفارمیشن سسٹم(جی آی ایس) کے ذریعے اپنے متعلقہ اضلاع میں سرکاری ملکیتی زمینوں کی نقشہ سازی اور عددی تفصیلات مرتب کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کریں۔سرکاری زمینوں کے جیو کوارڈینیٹس اکٹھی کرنے اور جی آئی ایس کی مدد سے ان زمینوں کے نقشہ جات اور دیگر تفصیلات مرتب کرنے کے لئے تمام اضلاع میں جی آئی ایس انالسٹس کی خدمات فراہم کردی گئی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
29046