Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک فوج کے7جرنیلوں کی نئی تقرریاں ، دو کی لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پرترقی

Posted on
شیئر کریں:

راولپنڈی(آئی آئی پی) پاک فوج کے7جرنیلوں کی نئی تقرریاں کر دی گئیں، دو میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل علی عامر اعوان اور میجر جنرل محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل ندیم ڈکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی، لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو ایڈجینٹ جنرل، لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کو کور کمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو کورکمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
28991