Chitral Times

Feb 6, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

میڈیکل آفیسرکی638اسامیوں‌کوفائنل کرکےمحکمہ صحت کو بھیج دی گی ہیں..پبلک سروس کمیشن

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن پشاور نے تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کیلئے اعلان کیا ہے کہ جنرل، خواتین، اقلیتی اور معذور کوٹہ کے میڈیکل آفیسر (BPS-17) کی اسامیوں کیلئے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے تمام 638 سفارش کردہ امیدواروں کی درخواستیں باہمی ایس ای سینیارٹی سمیت محکمہ صحت کو 17 اکتوبر 2019 کوبھیج دی گئی تھیں۔ مذکورہ بالا وضاحت ایک مقامی اخبار میں 21 نومبر2019 کو شائع شدہ اس خبر کے جواب میں دی گئی ہے۔ جس میں مبینہ طور پربتایا گیا تھا کہ پبلک سروس کمشن کی جانب سے محکمہ صحت کو منتخب امیدواروں کی درخواستیں موصول نہ ہونے کے باعث میڈیکل افسران کی تقرریاں مزید ایک ماہ کیلئے ملتوی ہو گئی ہیں۔ اس امر کا اعلان ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں: