Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف رہبرکمیٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف رہبر کمیٹی کے زیر اہتمام پی آئی اے چوک چترال میں آل اپوزیشن پارٹیز کااحتجاجی مظاہرہ ہوا. جس کی صدارت سابق ایم پی اے اور ضلعی امیر جے یو آئی مولانا عبدالرحمن کررہے تھے۔
.
مقرریں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور مسلم امہ کی طرف سے واضح کردی کہ مسلمانوں کے عقائد، آسمانی صحیفوں اور انبیاء کرام کے شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے اس واقعے پر خاموشی برتنے پر عمران خان حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکومتی روئیے سے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ مقررین میں رہبر تحریک کے کنوینر قاری جمال عبدالناصر، مولانا شیر کریم شاہ، حکیم خان ایڈوکیٹ، محمد کوثر ایڈوکیٹ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ، مولانا عبدالشکور، الحاج عیدالحسین، شریف حسین، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ، اور دوسرے شامل تھے۔
انہوں نے مہنگائی وگرانی اور بے روزگاری میں روز افزوں اضافے پر بھی پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کی اور کہاکہ عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے جوکسی بھی وقت میدان میں اترکر اس اسلام دشمن اور عوام دشمن حکومت سے خلاصی حاصل کرلیں گے۔
rah haq protest chitral against Norway 10

rah haq protest chitral against Norway 9

rah haq protest chitral against Norway 3

rah haq protest chitral against Norway 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
28975