Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے نومنتخب عہدیداروں‌کی تقریب حلف برداری

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چترال اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے نو منتخب عہدہ داروں کی حلف برداری کی پُر وقار تقریب چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مختلف پارٹیوں کے قائدین ، محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز ، آل ایمپلائز کو آرڈنیشن کونسل کے عہدہ داران ، پیرامیڈیکس اور نرسنگ سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس تقریب کے صدر محفل ممتاز قانون دان عبد الولی ایڈوکیٹ تھے ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈی ایچ او نے نومنتخب اراکین سے اُن کے عہدوں کا حلف لیا ۔ بعد آزان اپنے خطاب میں نو منتخب صدر پیرامیڈیکس ڈسٹرکٹ چترال نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ہمارا نصب العین بھائی چارے کا فروغ ، نفرت کا خاتمہ اور دُکھی انسانیت کی خدمت ہے ۔ اور ہم اجتماعی طور پر عوام چترال کو صحت کے شعبے میں اپنی خد مات بلا امتیاز فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حالیہ الیکشن میں ہم نے کسی بھی پارٹی کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ یہی وجہ ہے کہ بھاری ووٹوں سے موجودہ کابینہ کی کامیابی لوگوں کا ان پر بھر اعتماد کا اظہار ہے ۔ اور انشا ء اللہ میں اور میرے رفقاء کار اس آزمائش میں پورا اُترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پیرا میڈیکس کے بعض مسائل جن میں سروس سٹرکچر ، فائر ووڈ الاءونس شامل ہیں پہلے ہی حل ہو چکے ہیں ۔ لیکن ہیلتھ کی سنیارٹی لسٹ جو کہ صوبے کو فراہم کی گئی ہے ، پر عملدرآمد مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے ۔ جس کیلئے موجودہ کابینہ بھر پور جدو جہد کرے گی ۔ انہوں نے سیاسی قائدین سے مطالبہ کیا ۔ کہ وہ محکمہ ہیلتھ میں سیاسی دخل اندازی سے گریز کریں ۔ کیونکہ اس سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں ۔ جبکہ ڈی ایچ او چترال سے اس اُ مید کا اظہار کیا ۔ کہ وہ ہیلتھ کی ضلعی بجٹ کی تیاری میں پیرامیڈیکس کے عہدہ داروں کو اعتماد میں لیں گے ۔ اور نومنتخب کابینہ کیلئے دفتر کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔ صدر پیرا میڈیکس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال وقار احمد نے تمام ووٹ دہندگان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ہسپتال کے اندر کے مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول میں ایم ایس اور دیگر آفیسران سے بات چیت کے ذریعے راستہ نکالنے کی کو شش کی جائے گی ۔ انہوں نے تقریب میں شمولیت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب سے نرسنگ اسٹاف کی نمایندہ سکینہ بی بی نے تمام سیاسی نمایندگان کی بے حسی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتی ہوئی کہا ۔ کہ کسی بھی عوامی نمائندے نے نر سز کے مسائل کے بارے میں آج تک نہیں پوچھا ۔ کہ اُنہیں کیامسائل درپیش ہیں ۔ جبکہ یہ شب و روز مریضوں کی خدمت میں مصروف رہتی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا ۔ کہ نرسز کے پاس رہائش کیلئے کوئی انتظام نہیں ۔ وہ پیرا میڈیکس بھائیوں کے تعاون سے اُن کے کوارٹر کے ایک ایک کمرے میں ایک پوری فیملی کے ساتھ رہنے پر مجبور ہیں ۔ اور جس کرب اور مشکل میں وقت گزار رہی ہیں وہ ناقابل بیان ہیں ۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ تمام پارٹی قائدین نرسز کی رہائش کیلئے قدم اُٹھا کر اُن کو مشکلات سے نجات دلائیں ۔ تقریب سے آل ایمپلائز کو آرڈنیشن کونسل چترال کے صدر امیرالملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ آج آفیسرز سے لے کر لوئر سٹاف تک تمام کی تنظیمات موجود ہیں ۔ اور ان ہی تنظیمات کے ذریعے حکومت سے بات چیت اور احتجاج کے ذریعے اپنے مراعات کے حصول کیلئے جدو جہد کی جارہی ہے ۔ یہ تمام ملاز میں کا آئینی حق ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آل ایمپلائز کے پلیٹ فارم سے 70فیصد مطالبات میں کامیابی ملی ہے ۔ صرف 30فیصد کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایڈ ہاک الاونسز کو تنخوا کے ساتھ شامل کیا جائے ۔ ملازمین کو سکیل کے مطابق یکسان مراعات دیے جائیں ۔ لوئر کلاس ملازمین کو بھی مناسب کرایہ الاونس دیے جائیں ۔ تاکہ وہ بھی عزت کے ساتھ اپنی فیملی کو سرچھپانے کیلئے جگہ فراہم کر سکیں ۔ میڈیکل الاءونس میں سوفیصد اضافہ کیا جائے ، اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔ جبکہ موجودہ وقت میں اضافہ تنخوا ہ کا عشر عشیر بھی نہیں ہے ۔ اسی طرح فائر ووڈ الاءونس نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جبکہ اصولی طور پر ہر ملازم کو 161من جلانے کی لکڑی فراہم کی جانی چاہیے ۔ جبکہ اب صرف پانچ کلو یومیہ کے حساب سے دی جاتی ہے ۔ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے جنرل سیکرٹری حمید جلال ، صدر لوئر چترال شریف حسین ، امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد اور صدر محفل عبد الولی ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن چترال کی خدمات کی تعریف کی ۔ اور نومنتخب کابینہ کیلئے نیک تمناءوں کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر اُن کی بھر پور مدد اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دھانی کی ۔ خصوصا نرس بہنوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اُٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
paramedics chitral oath taking 3

paramedics chitral oath taking 2

paramedics chitral oath taking 1
paramedics association chitral oath taking ceremony 5
paramedics association chitral oath taking ceremony 2 Jamshed JI

paramedics association chitral oath taking ceremony 9

paramedics association chitral oath taking ceremony 6 Waqar president

paramedics association chitral oath taking ceremony 4

paramedics association chitral oath taking ceremony 3 Hamid jalal

paramedics association chitral oath taking ceremony 1


شیئر کریں: