Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

واپڈا اور بجلی کمپنیوں میں کنٹریکٹ ملازمین کو جلدمستقل کیا جائیگا..عمرایوب

Posted on
شیئر کریں:

، نئی بھرتیوں کا عمل عنقریب شروع کیا جائے گا اوربجلی کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے بارے میں ملازمین کے مقف کو وزیراعظم پاکستان کے سامنے پیش کریں گے،وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)واپڈا اور بجلی کمپنیوں میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے اقدامات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، نئی بھرتیوں کا عمل عنقریب شروع کیا جائے گا اوربجلی کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے بارے میں ملازمین کے مقف کو وزیراعظم پاکستان کے سامنے پیش کریں گے، کارکنوں کی محنت سے پچھلے سال کے مقابلے میں بجلی چوری روکنے میں 1.40فیصد کمی ہوئی ہے اور نادہندگان سے 121 ارب روپے سے زائد کے واجبات وصول کرنے میں کامیابی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل خورشید احمد کی قیادت میں نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی، حاجی محمد رمضان اچکزئی،گوہرتاج، جاوید اقبال بلوچ، حاجی ظاہر گل، محمد رمضان جدون، طارق نیازی، آفتاب رفیق، ثاقب زینب، سجاد حسین ساجد اور دیگر شامل تھے جبکہ وفاقی سیکرٹری برائے توانائی عرفان علی اور منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو وسیم مختاربھی اس موقع پر موجود تھے۔ خورشید احمد نے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کو محکمہ بجلی کے کارکنوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بجلی صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی بنا پر بجلی کمپنیوں میں فوری طور پر نئی بھرتی شروع کی جائے، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کوجلد ریگولر کیا جائے اور گدو تھرمل پاور ہاؤس اور اسلام آباد اور لاہور کی منافع بخش الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ محکمہ بجلی کے کارکنوں کے مسائل کے حل اور ان کیلئے محفوظ اور صحت مندانہ حالات کار یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی۔


شیئر کریں: