Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلیشئرز ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،5ہزار گلیشئرزمیں پگھلنے کا عمل باعث تشویش ہے..ملک امین

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ گلیشئرز ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے تحفظ کے لئے ہمیں جدید تحقیق کی ضرورت ہے،7ہزار میں سے 5ہزار گلیشئرز میں پگھلنے کا عمل شروع ہوچکا ہے جوباعث تشویش ہے، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو دنیا سراہا رہی ہے۔پاکستان گلوبل کلائمیٹ فنڈ کا نائب صدر بن گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گلوبل چینج ایمپیکٹ سٹڈیز سینٹر (جی سی آئی ایس سی)کے زیر اہتمام گلیشئرز کو موثر نگرانیکے موضوع پر منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملک امین اسلم نے کہا کہ یہ قابل فخر بات ہے کہ اس ورکشاپ میں 50فیصد سے زائد طالب علموں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور40 فیصد طالبات نے شرکت کی جو گلیشئرز پر تحقیق کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دیگر گلیشئرز کی طرح قراقرم گلیشئرز کی بھی حفاظت کرنی چاہئے کیونکہ ان کا 100فیصد حصہ پاکستان میں ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ یہ گلیشئرز 5 ہزار میٹر بلند ہونے کی وجہ سے پگھل نہیں رہے۔انہوں کہا کہ اس وقت 7ہزار میں سے 5 ہزارگلیشئرز میں پگھلنے کا عمل شروع ہوچکا ہے جوباعث تشویش ہے اور یہ سب کچھ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہورہا ہے،ہمارے ہاں موسم گرما کا دورانیہ طویل ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے طالب علموں کو دیگر شبعوں کی طرح گلیشئرز بھی توجہ دینی چاہیئے اور ان کے لئے نادر موقع ہے وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا اس شعبہ میں آزمائیں کیونکہ گلیشئرز ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے تحفظ کے لئے ہمیں جدید تحقیق کی ضرورت ہے۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ملک امین اسلم نے کہا کہ شمالی علاقہ جات میں قبل از وقت برفباری خوش آئند ہے اس سے گلیشئرز کو فائدہ ہوگا اور دریاؤں ندی نالوں میں پانی سطح بلند ہوگی۔انہوں کہا کہ ہمیں شمالی علاقہ جات پر خصوصی توجہ دینی ہوگی کیونکہ اس علاقے میں خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی کا اثر پورے ملک پر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گلوبل چینج ایمپیکٹ سٹڈیز سینٹر کے شعبہ زرعی تحقیقات کے سربراہ عارف گوہر نے کہا کہ آج کامیابی سے 5روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر ہورہی ہے امید اس طرح کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہماری مختلف زرعی اجناس متاثر ہورہی ہیں جس پر جدید ریسرچ کی ضرورت ہے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
28836