Chitral Times

Feb 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قاری فیض اللہ کی طرف سے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرطلباو طالبات میں ایوارڈا ورانعامات تقسیم

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف مذہبی اور سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے ضلع چترال میں میٹرک کے امتحان میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو نقد انعام اور اقرا ایوارڈ دئے گئے۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے ہال میں کیا گیا۔جس میں ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر نویداحمدمہمان خصوصی تھے،جبکہ صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرچترال نے کی۔ تقریب میں ای ڈی اوفیمل حلیمہ بی بی سمیت ضلع بھر سے ماہرین تعلیم، سیاسی وسماجی شخصیات اوراساتذہ کی کثیر تعداد شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چترال نویداحمدنے معیاری تعلیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ قوموں کی ترقی کے لئے یہ نقطہ آغاز ہے اور معیاری تعلیم کی منزل کے حصول کے لئے حکومت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ سول سوسائٹی کا بھی ایک کردار متعین ہے جسے ادا کرنے کی کئی صورتیں ہیں اور طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کے ایسے سلسلے ان کا حصہ ہیں جوکہ چترال میں قاری فیض اللہ نبھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جن طلباء وطالبات کواقراء ایورڈ نہیں ملاہے اُنہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں خوب دل لگاکرمحنت کریں سلہ آپ کومل جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے قاری فیض اللہ چترال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی طرف سے مسلسل ہونہارطلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی قابل ستائش ہے۔

پروگرام کے کنوینئر اور شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قاری فیض اللہ کی طرف سے 2003ء سے اب تک میٹرک امتحانات میں ضلعی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو اقراء ایوارڈ اورنقد انعامات سے نوازاجاتا ہے۔ اور اس سال مہنگائی کومددنظررکھتے ہوئے قاری فیض اللہ چترالی نے انعامات میں دس دس ہزار روپے بڑھاکر پہلی پوزیشن کی 40ہزارسے50ہزا،دوسری پوزیشن کی 30ہزار40ہزار،تیسری پوزیشن20ہزار30ہزارکالاش کمیونٹی کے پوزیشن ہولڈر کے لئے 10ہزارسے بڑھاکر20ہزارروپے مقررکیاہے۔اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گران قدرخدمات کے اعتراف میں بھی حضرات کوبھی انعامات سے نوازگیاہے جن میں شعراء،ادباء، صحافی اورڈاکٹرشامل ہیں اسی سلسلے میں اس سال کھیل کے میدان میں بہترین پولوپلیئرشہزادہ سکندرالملک اوراظہارعلی کو بھی شیلڈ سے نوازاگیا۔انہوں نے کہاکہ قاری فیض اللہ چترالی نے قدرتی آفات میں چترال کے مختلف علاقوں میں بے شمارامدادی سامان تقسیم کئے ہیں حالیہ گولین میں قدرتی آفات سے متاثرین میں امدادی سامان کے ساتھ سولرسسٹم بھی تقسیم کیاگیا۔انھوں نے میٹرک کے نمایان پوزیشن ہولڈرطلباٗ وطالبات کیلئے اگلے سال کیلئے بھی سکالرشپ اوراقراء ایوارڈ کا اعلان کیا۔ پروگرام سے مذہبی وسماجی شخصیات قاری جمال عبدالناصر،سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر،چیئرمین روزہدایت اللہ،ڈئریکٹراسامہ وڑایچ اکیڈیمی فدالرحمن،قاری سلامت اللہ اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔
.
گورنمنٹ سکولوں میں ضلع بھرسے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ ہائی سکول ریشن کے ضیاء الابرارولد سیدالابرارکو50ہزار،دوسری پوزیشن ہولڈر گورنمنٹ سینٹینل ہائی سکول چترال کے دانش ولد حبیب الرحمن کو40ہزار،تیسری پوزیشن ہولڈر گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی کے اسداللہ ولد سعیداللہ30ہزار،پرائیویٹ سیکٹرمیں پہلی پوزیشن فرنٹیئرکورپبلک سکول چترال کے خلیق دادولد امان اللہ کو50ہزار،دوسری پوزیشن دی لینگ لینڈ سکول اینڈکالج چترال کے فرحین گل دختر گل محمدکو40ہزار،تیسری پوزیشن ہولڈرقتیبہ پبلک سکول چترال کے مہک افضل بنت افضل بیگ کو 30ہزاراورکالاش کمیونٹی سے گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت کی طالبہ مست بیگم دختروزیر کو20ہزارروپے نقداوراقراء شیلڈ دیئے گئے۔

iqra award metric position holder chitral3

iqra award metric position holder chitral4

iqra award metric position holder chitral5

iqra award metric position holder chitral6

iqra award metric position holder chitral

iqra award metric position holder chitral kalash students
iqra award qari faizullah chitrali taqreeb chitral9

iqra award metric position holder chitral63t

iqra award metric position holder chitral63

iqra award metric position holder chitral64

iqra award metric position holder chitral42

iqra award metric position holder chitral7

iqra award polo player azhar ali chitral

iqra award polo player sikander chitral

 

 

 

 

 

iqra award metric position holder chitral dc naved

iqra award metric position holder chitral4v1

iqra award metric position holder chitral4v

iqra award qari faizullah chitrali taqreeb chitral1

iqra award qari faizullah chitrali taqreeb chitral
iqra award metric position holder chitral dc naved 1

iqra award metric position holder chitral dc naved20

iqra award metric position holder chitral dc naved2

iqra award metric position holder chitral with dc naved2

 

 


شیئر کریں: