Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج، قساڈو کے زیراہتمام خواتین کی معاشی خودمختاری کے منصوبےکی اختتامی تقریب

شیئر کریں:

مستوج(نمائندہ چترال ٹائمز) قرمبراینڈ شندورایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (QASADO) کے زیر اہتمام خواتین کی معاشی خود مختاری کےمنصوبے کی اختتامی تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ اس منصوبے کے تحت خواتین کومیوہ جات کی پروسیسنگ کی تربیت اور پھلوں کو خشک کرنے کی جدید ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ۔علاوہ ازیں میوہ جات اور پھلوں کی پیداوار کی فروخت یقینی بنانے کیلئے خواتین کے مقامی مارکیٹ کے ساتھ روابط بھی استوارکرائے گئے ۔ اس منصوبے کیلئے یو ایس اے آئی ڈی کے ایمبیسیڈرز فنڈ گرانٹ پروگرام نے اعانت فراہم کی ۔
.
تقریب کے مہمان خصوصی مستوج کے معروف شخصیت ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹرحاجی شیرغازی تھے ۔ علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات ، سرکاری حکام ، عمائدین، صحاٖفیوں اور خواتین کی مقامی تنظیموں کے عہدیداران کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی ۔ اس موقع پر ” قساڈو” کے پراجیکٹ کو آرڈینیٹر دلی مراد نےحاضرین کو تنظیم کی خدمات اور اس منصوبے پر عملدرآمد کی سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی ۔انھوں نے کہا کہ QASADO علاقے میں دستیاب وسائل کے بہتر استعمال کیلئے 2004 سے کوشاں ہے ۔ اس منصوبے کے تحت خواتین کو جدید تربیت اور ٹیکنالوجی فراہم کی گئی جسکی بدولت مقامی پھلوں اور میوہ جات کو ضائع ہونے سے بچانا یقینی ہوگیا ہے ۔یہ میوہ جات اور تازہ پھل اب مقامی مارکیٹ میں طلب کے مطابق فروخت کیلئے دستیاب ہوں گےاور خواتین حاصل شدہ منافع سے مستفید ہوں گی ۔
.
“قساڈو” کے چیئرمین سعادت جان، مہمان خصوصی حاجی شیر غازی اور علاقے کے دیگر سماجی و سیاسی حلقوں بالخصوص مقامی دیہی و خواتین تنظیموں کے عہدیداران نے پراجیکٹ کو خواتین کی خوشحالی کا ضامن قراردیا ۔ مقررین نے کہا کہ یہ منصوبہ پائیدا ر بنیادوں پر گھرانوں کی آمدنی بڑھانے میں معاون ہوگا ۔ انہوں نےمردوں پر بھی زور دیا کہ منصوبے کے استحکام کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔ مہمان خصوصی نے پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر “قساڈو” اور یو ایس اے آئی ڈی کے ایمبیسیڈرز فنڈ گرانٹ پروگرام اورانکی انتظامیہ کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان کا شکریہ ادا کیا.
Qasado mastuj project ending event 4

Qasado mastuj project ending event 1

Qasado mastuj project ending event 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
28744