Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت، طبی آلات اور ادویات کی خریداری اضلاع کی سطح پر منتقل کرنے کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

گلگت(آئی آئی پی) گلگت بلتستان میں طبی آلات اور ادویات کی خریداری میں تاخیر کے حوالے سے مشکلات کو حل کرنے کیلئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے طبی آلات اور ادویات کی خریداری کے عمل کو اضلاع کی سطح پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ماضی میں ضروری ادویات اور آلات کی خریداری مرکزی سطح پر ہورہی تھی جس کی وجہ سے اضلاع میں ادویات اور طبی آلات کی خریداری کی بروقت دستیابی کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ تمام اضلاع میں بروقت ادویات اور طبی آلات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ادویات اور طبی آلات کی خریداری کے عمل کو ضلعی سطح پر منتقل کیا گیا ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اپنے متعلقہ اضلاع کے ہسپتالوں کیلئے ضروری ادویات اور طبی آلات کی خریداری کرسکیں گے۔
……………….
.

گلگت، جنرل نرسوں کی خالی آسامیوں پر ایف پی ایس سی کے ذریعے تعیناتی عمل میں لانے تک ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر خالی آسامیوں پر کنٹریکٹ کے تحت تعیناتی عمل میں لائی جائے،وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ہدایت
گلگت(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری صحت و دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان جنرل نرسوں کی کمی کو دورکرنے کیلئے جنرل نرسوں کی خالی آسامیوں پر ایف پی ایس سی کے ذریعے تعیناتی عمل میں لانے تک جنرل نرسوں کی ہسپتالوں میں کمی کو پورا کرنے کیلئے ان کی ہنگامی بنیادوں پر خالی آسامیوں پر کنٹریکٹ کے تحت تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ صوبے میں حکومتی اصلاحات اوراقدامات کی وجہ سے ڈاکٹروں کی کمی کا مسئلہ حل ہوا ہے۔ پانچ سو سے زائد ڈاکٹر صوبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے بھی میرٹ پر پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی جاچکی ہے۔ ہسپتالوں کو جنرل نرسوں کی کمی کا سامنا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جنرل نرسوں کی تعیناتی ہنگامی بنیادوں پر کنٹریکٹ کے تحت میرٹ پر عمل میں لائی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
28727