Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کیلئے اقرا ایوارڈ کی تقریب 20 نومبر کوہوگی

شیئر کریں:

میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کیلئے اقرا ایوارڈ کی تقریب 20 نومبر کوہوگی…مولانا خلیق الزمان
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ قاری فیض اللہ چترالی کے معتمد خاص مولانا خلیق الزمان کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چترال کے معروف سماجی و مذہبی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اقرا ایوارڈ و تقریب تقسیم انعامات کی سولویں تقریب بروز بدھ 20 نومبر 2019 کو سینٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوگی تقریب کے مہمان خاص ڈی سی چترال نوید احمد اور صدر محفل احسان الحق ہوں گے۔

خطیب کا مزید کہنا تھا کہ اس سال انعامی رقم دس ہزار روپے بڑھا دیا گیا ہے پہلے فرسٹ پوزیشن کو پچاس دوسری کو تیس ہزار جبکہ تیسری پوزیشن ہولڈر کو بیس ہزار روپیہ دیا جاتا تھا لیکن اس سال یہ رقم بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر اور طلباء کی مزید حوصلہ افزائی کے لئے بڑھا کر پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب پچاس،چالیس اور تیس ہزار روپے دئیے جائیں گے اسی ترتیب سے پرائیوٹ سکولوں کے طلباء کو بھی نقد انعام سے نوازا جائے گا،کیلاش کمیونٹی میں پہلے نمبر پر آنے والے طالب علم کو اس سال دس کے بجائے بیس ہزار روپے دئیے جائیں گے یوں تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو مجموعی طور پر دو لاکھ ساٹھ ہزار نقد اوراقرا شیلڈ دئیے جائیں گے اور ساتھ ہی متعلقہ تمام سکولوں کو اعزازی شیلڈ بھی دیا جائے گا۔۔علاوہ ازیں سابقہ طریقہ کار کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی میدان سے ہٹ کر بھی اس سال چترال پولو ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے شہزادہ سکندر الملک کو گزشتہ کئی دہائیوں سے چترال پولو ٹیم کی بہترین قیادت اور اظہار علی کو مسلسل بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔۔
.
تقریب کے منتظم مولانا خلیق الزمان نے متعلقہ سکولوں کے منتظمین طلباء و طالبات اور ان کے والدین،میڈیا سے تعلق رکھنے احباب اور تمام علم دوست افراد سے اس پروگرام میں مقررہ وقت کی پابندی کا خیال کرتے ہوئے شرکت کی اپیل کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
28720