Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹی کرپشن ڈے کے حوالےچترال کے اسٹوڈنٹس کے مابین تقریری،مضمون نویسی کےمقابلے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) انٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے چترال کے پبلک سیکٹر کالجوں کے طلباء وطالبات کے درمیان تقریری، مضمون نویسی اور ڈرائنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں بدعنوانی کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے اور ملک وقوم کے لئے اس کے اثرات بد کے آگہی پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے مقابلوں میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والوں میں توصیفی سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کرپشن کا ناسور معاشرے کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے اور معاشرے کو اندر ہی اندر ختم کرنے والی اس اژدھے کے خلاف ہمیں بحیثیت قوم جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور معاشرے کے ہر فرد میں کرپشن کے خلاف جنگ میں سپاہی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیارکیاجانا چاہئے۔ عبدالولی خان نے کہاکہ ملک میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا بلا واسطہ اور بالواسطہ طور پر کرپشن ہی ذمہ دار ہے اور ایسے ممالک کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جوکہ ہمارے بعد آزادی حاصل کرلی لیکن ترقی طاکے اوج ثریا تک پہنچ گئے۔ انہوں نے طلباء وطالبات پر زور دیاکہ قوم کا مستقبل ہونے کے ناطے اپنے اندر کرپشن کے خلاف نفرت کا جذبہ پیداکرلیں اور اس ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنی توانائی اور صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرے۔ اس سے قبل گورنمنٹ گرلز کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر مسرت جبین، ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر عبدالمالک، پرنسپل کامرس کالج صاحب الدین،ایاززرین اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ تقریری مقابلے میں گورنمنٹ گرلز کالج چترال کے طالبات بازی لے گئے اور پانچ پوزیشن جیت لئے جن میں بنفشہ امان، عمیرہ خلیل، صبا بلقیس اور دوسرے شامل ہیں۔ ججزکی کی خدمات فداالرحمن،مظفرالدین،صادق اللہ صادق اورثناء اللہ ثانی انجام دے رہے تھے .
anti corruption day celebrated in chitral 12

anti corruption day celebrated in chitral 11
anti corruption day celebrated in chitral 2

anti corruption day celebrated in chitral 4

anti corruption day celebrated in chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
28634