Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اورگردونوح‌میں‌وقفے وقفے سے بارش ، پہاڑوں‌اوربالائی علاقوں‌میں برفباری جاری

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) چترال میں جمعہ کی صبح سے وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں و پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ برفباری سے شندور روڈ عارضی طور پر بند ہو گیا ہے ۔ لاسپور پولیس نے بتایا ۔ کہ سور لاسپور میں چار انچ جبکہ شندور پاس پر دس انچ برف پڑی ہے ۔ اس لئے چترال سے گلگت جانے والی مسافر گاڑیوں کو چلنے میں دُشواریوں کا سامنا ہے ۔ جس کی وجہ سے کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر گاڑیوں کو لاسپور سے شندور کی طرف جانے سے روک دیا گیا ہے ۔ جبکہ گلگت سے بھی کوئی گاڑی چترال کی طرف آنے نہیں دیا جا رہا ۔ اسی طرح لٹکوہ کے مقامات شاہ سلیم ، بگوشٹ میں ڈیڑھ فٹ ، موڑکہو سہت ، زیزدی میں تین انچ ، اویر بالا میں آٹھ انچ ، کالاش ویلی شیخاندہ کے بالائی گاءوں بڈوسون میں پانچ انچ اور مڈک لشٹ میں چار انچ برف پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ تاہم مستوج اور یارخون ایریا میں بارش رہی ۔ بارش اور برفباری سے سردی کی شدت مزید بڑ ھ گئی ہے ۔ اور لوگوں کو مزید گرم ملبوسات اور ایندھن کی ضرورت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اور لوگ لونڈے کی دکانوں گرم سویٹر، کوٹ اور جلانے کی لکڑی کے ٹال سے لکڑی خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ تاہم قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے کی وجہ سے اکثر خریدار ناکام لوٹ رہے ہیں ۔ چترال میں جہاں اشیاء خوردونوش اور اشیاء صرف کی قیمتیں آسمان باتین کر رہی ہیں ۔ وہاں گھروں کو گرم رکھنے اور خوراک کی تیاری کیلئے استعمال کیا جانے والا سوختنی لکڑی کو تو پر ہی لگ گئے ہیں ۔ اور بارش کے نتیجے میں سردی کی مجبوری سے فائدہ اُٹھانے کیلئے ٹال والے اپنی مرضی کے ریٹ پر فروخت کر رہے ہیں ۔ انتظامیہ کی طرف سے باوجود کوششوں کے یہ لوگ اپنی من مانی سے باز نہیں آتے ۔ سوختنی لکڑی موڑکہو میں 760روپے ، مستوج 680روپے ، سور لاسپور 750روپے ،گرم چشمہ میں 600روپے فروخت ہو رہی ہے۔
chitral weahter autumn2

chitral weahter autumn


شیئر کریں: