
پاکستانی پارلیمنٹرین کی وفدکا مولانا چترالی کی قیادت میں مکہ مکرمہ کادورہ
سعودی عربیہ (چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان سے پارلمینٹرین کا ایک وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے . جس کی قیادت چترال سے ایم این اے مولانا عبد الاکبرچترالی کررہے ہیں. جنھوں نے آج کسة الکعبہ جہاں ھرسال غلاف کعبہ بنایاجاتاھے کادورہ کیا. مکہ مکرمہ سے چترال ٹائمزڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے مولانا چترالی نے وزارت مذہبی امور،حج وعمرہ سعودی عربیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ حج١۴۴١بیت اللہ شریف کیلیےتیارھونےوالی غلاف پرتمام ممبران پارلیمنٹ سے ٹانکےلگوایے گئے اور سلائی کے اس مرحلے میں انکو شریک کیاگیا.اورساتھ غلاف کعبہ کن کن مراحل سے گزرکر بنتی ہے کا تفصیلی معائنہ اوردورہ کرایا گیااورتفصیلی بریفنگ دی گئی
.
انھوں نے مذید بتایا کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کے وفد نے مکہ مکرمہ کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ ام القرئ جدہ روڈ مکہ مکرمہ کادورہ کیا دل دل پاکستان کے پروگرام میں شرکت اور ملکی وغیر ملکی طلبہ سے ملاقاتیں کی.پاکستانی طلبہ سےوفد کی نمائندگی کرتے ھوئے مختصر خطاب کیااورانھیں ہرمقام پر ملک کا نام روشن کرنے اوربہترین ایمبیسڈر کا کرداراداکرنے کی نصیحت کی .