Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آیون سے اغوا ہونے والی خاتون کو چترال پولیس نے برآمد کرلی،بھائی کے حوالہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایون تھانہ کے حدود میں واقع گہیریت گول کے مٹھور بانڈہ میں پانچ دن قبل اغواہونے والی شادی شدہ خاتون کو چترال پولیس نے چترال شہر کے علاقہ مستجپاندہ سے برامد کرلی ہے جسے عدالت کے روبرو ریکارڈ بیان کرانے کے بعد ان کے بھائی کے حوالے کردیا گیا۔انہوں نے شوہر سمندر خان ساکن گہیریت گول کے خلاف خلع کا کیس عدالت میں دائر کرکے کئی مہینوں سے اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھے کہ 8نومبر کی شب ان کے شوہر نے آٹھ افراد کے ہمراہ ان کے گھرمیں گھس کر تمام افراد کو رسیوں سے باندھ کر انہیں اغوا کرکے چترال شہر لے گئے۔ ایس ایچ او ایون صاحب الرحمن نے جانفشانی سے مغویہ کو برامد کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی اور گزشتہ شب انہوں نے چترال شہر کے نواحی گاؤں مستجپاندہ سے راہبہ بی بی کو ایک گھر سے اپنی تحویل میں لے لیا مگران شوہر سمندر خان بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جوکہ اب بھی روپوش ہیں۔ ایس ایچ او نے ملزم سمندر خان کے ساتھ شریک جرم ملزمان سید عالم زمان خان اور بہادرخان ساکنان گہیریت گول اور اصل دین ساکن ارندو گول کو سین لشٹ کے قریب سے گرفتارکرلیا جبکہ باقی چار ملزمان روپوش ہیں۔


شیئر کریں: