Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں اقبال کا یوم ولادت جوش وخروش سے منایا گیا

Posted on
شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمزرپورٹ ) 9 نومبر کو عالم اسلام میں مفکر پاکستان ،مدّبر اسلام اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس سلسلے میں ملک بھر کے ا داروں میں مختلف نشستیں منعقد کی جاتی ہیں جس میں اقبال کے افکار کا جائزہ لیا جاتا ہے.اسی طرح آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں اقبال ڈے کی مناسبت سے ایک پررونق محفل سجائی گئی جو اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ تقریب سکول میں گرانڈ اسمبلی کی صورت میں سجائی گئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام الہی سے کیا گیا تلاوت کے بعد جماعت نہم کی طالبات مناحل خالد اور مبشرہ زاہد نے اقبال کی زندگی کی مختلف جہتوں پر پرمعز پریذینٹیشن دیں طالبات نے اقبال کے افکار کو ان کی شاعری کی مدد سے واضح کرنے کی کوشش کی۔ جماعت دہم کی طالبہ محلیل فاطمہ نے کلام اقبال میں سے ایک نظم نہایت خوش الحانی کے ساتھ پیش کیا، تقریب سے گیارھویں جماعت کی ایک مقررہ آسما ء خلیل نے “دور حاضر کا پاکستان فکر اقبال کے تناظر میں” کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم روز بہ روز فکر اقبال سے دور ہوتے جاتے ہیں یہ اس پاکستان کا عکس نہیں جس کا تصور اقبال نے پیش کیا تھا انیوں نے مزید کہا کہ اقبال کے افکار کو نئے سرے سے مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم پاکستان کی درست سمت میں تعمیر میں اہم کردار اد کر سکیں۔ اس کے علاوہ جماعت نہم اور ہشتم کی طالبات نے اقبال کی مشہور “دعا” کو ٹیبلو کی صورت میں پیش کرکے محفل کو مزید روح پرور بنایا۔ تقریب سے خطاب میں لیکچرر اردو عبداللہ شہاب نے کہا کہ اقبال کے افکار کو سمجھنے کے لیے ان کا تصور خودی ہی کافی ہے انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اقبال کی تصور خودی کو خود میں عملی طور پر لانے کی کوشش کریں کیونکہ خودی کے زریعے عرفان ذات ممکن ہے اور وہ انسان کائنات اور خدا کو بھی درست طریقے سے سمجھے گا جو پہلے اپنی ذات کی گونا گونی میں اتر جائے گا۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض گیارھویں جماعت کی طالبات فائزہ روفی اور کلثوم غازی نے انجام دیں۔ اساتذہ کی طرف سے پوری تقریب کو سراہا گیا۔


شیئر کریں: