Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ کے تہرے قتل میں ملوث ملزم نے عدالت کے سامنے اقبال جرم کرلیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تھانہ چترال کے حدود میں گرم چشمہ کے رہائشی شہنشاہ کے تہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اجرتی قاتل عطاء الرحمن ولد غلام رحمت نے مقامی عدالت کے روبرو اقبال جرم کر لیا ہے.
.
گذشتہ روز ڈی پی او چترال وسیم ریاض کی پریس کانفرنس کے بعد اجرتی قاتل کو جب عدالت پیش کیا گیا تو اس نے تمام رازوں سے پردہ اٹھاتے ھو ئے وقوعے میں ملوث تمام ملزموں کے کردار واضع کر دیئے۔
.
اجرتی قاتل نے عدالت میں واضع کیا کہ اس نے یہ قتل لڑکی کے گھر والوں کی ایماء پر پیسوں کے لیے کیے تھے۔
ملزم کا عدالت کے روبرو بیان پولیس کی بہترین تفتیش کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔یادرہے کہ ملزمان کے خلاف مورخہ 29 اکتوبر کو مقدمہ علت 216 جرم 302 365 147 148 149 PPC تھانہ چترال میں در ج ہوا تھا .
.
دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکرنے چترال پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چترال پولیس نے ایک اندھے قتل کے ملزمان کوانصاف کے کٹہرے تک پہنچاکر اپنا فرض منصبی نہایت احسن طریقے سے نبھادیا ہے . جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے . انھوں‌نے ڈی پی او چترال وسیم ریاض‌، ایس ڈی پی اوظفر احمد، قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن محی الدین، انسپکٹرسجاد حسین اورتمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں‌خراج تحسین پیش کیا ہے .
dpo chitral with dsp sdpo sho chitral press confrence


شیئر کریں: