Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی امیرجے آئی کی اپرچترال کیلئے ڈائگناسٹک سنٹر،ایمبولینس اورسکول قائم کرنے کا اعلان

شیئر کریں:

بونی(نمائندہ چترال ٹائمز)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت دو قومی نظریہ کی بجائے دو سرحداتی نظرئے کو فروغ دے رہی ہے۔ عجیب بات ہے کشمیر میں موجود بھارت ہمارا دشمن ہے جبکہ کرتارپور والا بھارت ہمارا دوست ہے۔ یہ حکومت کشمیر فروش حکومت ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک بھی دیوالیہ ہوگیا۔ معاشی بدحالی کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ احتساب کے نعرے اور ادارے کو سیاسی کردار کشی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ حکومت اپوزیشن کے چوروں کو تو پکڑ رہی ہے لیکن اپنے چوروں پر پردہ ڈال رہی ہے۔ این آر او نہ دینے کی باتیں کرنے والوں نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا۔ ملک کو لوٹنے والوں سزا دینے اور ان سے لوٹی دولت برآمد کرنے کی بجائے ان سے ڈیل کرلی۔ علامہ محمد اقبال ہمارے قومی شاعر اور مصور پاکستان ہیں۔ یوم اقبال پر تعطیل کو ختم کرنا فکر اقبال کی ترویج اور اقبال کے فلسفے سے نئی نسل کی محرومی کا باعث بنے گا۔ جماعت اسلامی کے پاس ملک کو مسائل سے نکالنے اور اسے ترقی کے راستے پر گامزن کرنے والی قیادت موجود ہے۔
.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپر چترال کے علاقے بونی میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر و ایم پی اے عنایت اللہ خان، امیر ضلع اپر چترال مولانا جاوید احمد اور امیر ضلع لوئر چترال مولانا جمشید احمد بھی شریک تھے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان نے کشمیری عوام کو یکسر نظر انداز کردیا ہے۔ حکومت کو کرتار پور راہداری تو یاد رہی لیکن کشمیری جو گزشتہ تین ماہ سے بھارتی کرفیو کے باعث مشکلات کا شکار ہیں کو حکومت کو یاد نہیں رہے۔
.
امیر جماعت خیبر پختونخواہ سنیٹر مشتاق احمد خان اپنے خطاب میں اپر چترال میں جماعت کو ویلج کونسل سطح پر منظم کرنے اور جماعت کے پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے ضلعی امیر اور اس کابینہ کو مختلف تجاویز دی۔ اور ساتھ بلدیاتی الیکشن کے لیے بھر پور تیاری کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ویلج کونسل ایسی نہ رہے جہاں جماعت کے امیدوار نہ ہو. صوبائی امیر نے الخدمت فاونڈیشن کے طرف سے اپر چترال کو ایک ایمبولنس دینے ڈائیگناسٹگ سنٹر قائم کرنے اور الخدمت سکول کھولنے کا اغلان بھی کیا اور ساتھ ہر مسلہ کی حل کے سلسلے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب امیر صوبہ و ایم پی اے عنایت اللہ خان نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی، پی ٹی آئی کی حکومت بلدیات انتخابات کیا نعقاد میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے لیکن انہیں انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔
.
اس سے قبل جب امیرِ جماعتِ اسلامی خیبر پختونخواہ سنیٹر مشتاق احمد خان ایک روزہ دورے پر جب اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی پہنچے تو جماعت کے اراکین اور دوسرے حاضرین نے پرتپاک استقبال کیے۔ یاد رہے کہ اپر چترال ضلع بننے کے بعد امیر جماعت خیبر پختونخواہ مشتاق احمد پہلی بار اپر چترال کا دورہ کر رہے تھے۔ تقریب کی نظامت قیم اپر چترال نور عجم کر رہے تھے۔ ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے اپر چترال کے ضلعی امیر مولانا جاوید حسین معزز مہمان کو خوش امدید کہا اور استاد عنایت اللہ سپاسنامہ پیش کیا۔

jamat islami provincial amir mushtaq ahmad visit booni mastuj upper Chitral 6
jamat islami provincial amir mushtaq ahmad visit booni mastuj upper Chitral 3

jamat islami provincial amir mushtaq ahmad visit booni mastuj upper Chitral 2

 

jamat islami provincial amir mushtaq ahmad visit booni mastuj upper Chitral 5

jamat islami provincial amir mushtaq ahmad visit booni mastuj upper Chitral 4


شیئر کریں: