Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم پی اے وزیرزادہ کی وزیراعلیٰ‌سے ملاقات، متعدد ترقیاتی منصوبوں‌کی منظوری لی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈیڈاک چترال کے چیرمین اور ایم پی اے وزیر زادہ نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کرکے مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا اور سڑک کے متعدد منصوبوں سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری لے لی۔ پشاور سے ٹیلی فون پر چترال ٹائمزڈاٹ کام کو انہوں نے بتایاکہ چترال کے تین سڑکوں مستوج روڈ، گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلیز روڈ کی فیڈرلائزیشن کے نتیجے میں پیدا شدہ پیچیدگیوں کے بارے میں سی اینڈ ڈبلیو کے سیکرٹری کو احکامات جاری کردئیے جبکہ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے فنڈز سے موڑکھو میں وریجون سے کشم تک 6کلومیٹر اور تورکھو کے بزند سے کھوٹ تک 12کلومیٹر روڈ کی بلیک ٹاپنگ کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میں چترالی کمیونٹی کے لئے دوران پور کے مقام پر قبرستان کے لئے بھی زمین کی خریداری کو اگلے اے ڈی پی میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ز ہسپتال سمیت دوسرے تمام ہسپتالوں میں مختلف کٹیگری کے ملازمتوں پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کے لئے بھی ان کے درخواست پر وزیر اعلیٰ نے ح کام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اسی طرح فیض آباد (ہون) میں ابنوشی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ نے منصوبے کی منظوری دے دی۔
mpa wazir zada met cm kp mehmood khan


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
28284